قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں کیمسٹری آف میڈیسنل پلانٹس کے عنوان پر بین لااقوامی کانفرنس کا آغاز

پیر 1 جولائی 2024 22:25

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2024ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں کیمسٹری آف میڈیسنل پلانٹس کے عنوان پر پہلی تین روزہ بین لااقوامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد پاکستان اور بیرونی ممالک کے ساتھ متعلقہ شعبوں کی کمیونٹی کے اندر تحقیقی شراکت داری، تعاون اور نیٹ ورکنگ کو فروغ دینا ہے۔

کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان پروفیسرڈاکٹر مختار احمد،وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ،کوآرڈنیٹر COMTECHپروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری،وائس چانسلر ہری پور یونیورسٹی ڈاکٹر شفیق الرحمن،ملکی وبین الاقومی معروف محققین اورتعلیمی ماہرین سمیت طلبہ وطالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان پروفیسرڈاکٹر مختار احمد نے کہاکہ گلگت بلتستان ادویاتی پودوں سمیت دیگر وسائل سے مالا مال خطہ ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل کو بہتر انداز میں استعمال میں لائیں۔انہوں نے کہاکہ جامعہ قراقر م گلگت بلتستان میں چراغ کی مانند کردار ادا کررہی ہے اور پورے خطے کو علم وتحقیق کی روشنی سے منور کررہی ہے۔

جامعہ قراقرم کے وائس چانسلر اور ان کی پوری ٹیم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہےجنہوں نے اہمیت کے حامل موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا،امیدہے کہ اس کانفرنس کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔کوآرڈنیٹر COMTECH پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہاکہ طلباء اس اہم کانفرنس سے فائدہ حاصل کریں اور کانفرنس میں شریک ملکی وبین لاقوامی ماہرین کے تجربات اور علم سے سیکھتے ہوئے اسے اپنی تعلیم وتحقیق میں شامل کریں اور ملکی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے شعبہ کیمسٹری میں ان کے نام سے لیب منسوب کرنے پر جامعہ قراقرم وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیااور یقین دلایاکہ کے آئی یو شعبہ کیمسٹری کی بہتری کے لیے اپنی سطح پر ہرممکن تعاون فراہم کروں گا۔وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کیمسٹری آف میڈیسنل پلانٹس کے عنوان پرتین روزہ بین لاقوامی کانفرنس کے انعقاد اور بہترین انتظامات پر کانفرنس کے آرگنائزرز کی تعریف کی اور کہاکہ کے آئی یو مختلف اداروں کے ساتھ مل کر تعلیم وتحقیق کے معیار کو بڑھانے کے لیے کا م کررہی ہے۔اس حوالے سے مختلف ملکی وبین الاقوامی اداروں کے ساتھ باہمی تعاون کے سمجھوتوں پر بھی دستخط ہوگئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

انجینئرنگ یونیورسٹی شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے فائنل ائیر طلباء کے پراجیکٹس نمائش کا انعقاد

انجینئرنگ یونیورسٹی شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے فائنل ائیر طلباء کے پراجیکٹس نمائش کا انعقاد

خواتین یونیورسٹی میں بی ایس ، اے ڈی پی اور پوسٹ گریجوایٹ کلاسز کے داخلوں کاآغاز

خواتین یونیورسٹی میں بی ایس ، اے ڈی پی اور پوسٹ گریجوایٹ کلاسز کے داخلوں کاآغاز

بیوٹمز یونیورسٹی کی بس سے ایک طالب علم کے گر کر جاںبحق اور دوسرے کے زخمی ہونے کے پشتونخواہ نیشنل عوامی ..

بیوٹمز یونیورسٹی کی بس سے ایک طالب علم کے گر کر جاںبحق اور دوسرے کے زخمی ہونے کے پشتونخواہ نیشنل عوامی ..

مسلم ملکوں کو باہمی تضادات ایک طرف رکھ کر متحد ہونے کی ضرورت ہے‘چیئرمین ایچ ای سی

مسلم ملکوں کو باہمی تضادات ایک طرف رکھ کر متحد ہونے کی ضرورت ہے‘چیئرمین ایچ ای سی

اخوت کالج و یونیورسٹی کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب ‘قائممقام گورنر ملک محمد احمد خاں اور سپیکر قومی ..

اخوت کالج و یونیورسٹی کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب ‘قائممقام گورنر ملک محمد احمد خاں اور سپیکر قومی ..

بیوٹمز یونیورسٹی کے طالب علموں کا بس سے گرنے کامعاملہ ،تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی

بیوٹمز یونیورسٹی کے طالب علموں کا بس سے گرنے کامعاملہ ،تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی

یو ای ٹی لاہور،چائنا سٹڈی سنٹر پراجیکٹ کی تکمیل، کتاب "شاہراہوں سے آگے ریشم کے راستے "اور "ممنوعہ شہر ..

یو ای ٹی لاہور،چائنا سٹڈی سنٹر پراجیکٹ کی تکمیل، کتاب "شاہراہوں سے آگے ریشم کے راستے "اور "ممنوعہ شہر ..

یو ای ٹی لاہور،چائنا اسٹڈی سنٹرپراجیکٹ کی تکمیل

یو ای ٹی لاہور،چائنا اسٹڈی سنٹرپراجیکٹ کی تکمیل

چیئرمین تعلیمی بورڈ  سرگودھا کی زیرِ صدارت بورڈ کی فنانس کمیٹی کا اجلاس

چیئرمین تعلیمی بورڈ سرگودھا کی زیرِ صدارت بورڈ کی فنانس کمیٹی کا اجلاس

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے باہمی تعاون سے پاک ۔ایران علمی و ثقافتی ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے باہمی تعاون سے پاک ۔ایران علمی و ثقافتی ..

سندھ زرعی یونیورسٹی اور ایف اے او کے درمیان موسمیاتی لحاظ سے پائیدار زراعت کے فروغ کیلئے معاہدے پر دستخط