یو ای ٹی لاہور،چائنا اسٹڈی سنٹرپراجیکٹ کی تکمیل

شاہراہوں سے آگے ریشم کے راستے ،ممنوعہ شہربے نقاب کتابوں کی تقریب رونمائی

منگل 2 جولائی 2024 17:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2024ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے چائنا اسٹڈی سنٹر نے حال ہی میں دو کتابوں کی اشاعت کی ہے۔ ان کتابوں کا عنوان ''بیونڈ سلک روٹس: سی پیک کے مستقبل اور ان کے مختلف اثرات'' اور ''فوربڈن سٹی آنریولڈ: پاکستانیوں کے چین میں رہائش اور نئے راستوں کا بیان'' ہے۔کتابوں کی اشاعت یو ای ٹی لاہور میں موجود چائنا اسٹڈی سنٹر پروجیکٹ کے کامیاب اختتام پر کی گئی۔

تقریب کا اہتمام ڈائریکٹر چائنا اسٹڈی سنٹراور کتابوں کی ایڈیٹر ڈاکٹر مہوش ریاضنے کیا۔ تقریب میں وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔تمام فیکلٹیز کے ڈین اور مختلف شعبہ جات کے چیئرپرسنز بھی اس خوبصورت موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

کتاب شاہراہوں سے آگے ریشم کے راستی: اس بات پر روشنی ڈالتی ہے کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے، پاکستان اور چین نے میگا انفراسٹرکچر کے منصوبوں بشمول ہائی ویز، بندرگاہیں، ریلوے اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر تعاون کیا ہے، جس سے پائیدار اقتصادی ترقی اور علاقائی روابط کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

تعلیم کے شعبے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ ساتھ مختلف یونیورسٹیوں میں قائم چائنا اور پاکستان اسٹڈی سینٹرز کا کردار قابل ذکر ہے۔یہ کتاب، جو 12 ابواب پر مشتمل ہے،مختلف موضوعات جیسا کہ IIOE-HEI اور UET، لاہور کے درمیان تعاون کے نتیجے میں چائنا اسٹڈی سنٹر، یو ای ٹی، لاہور ثقافتی فروغ اور اعلیٰ تعلیم میںڈیجیٹل تبدیلیکے ایک مرکز کے طور پرسامنے آیا، اس کے علاوہیہ کتاب سماجی اور بنیادی انفرا سٹرکچر میں اورنج لائن میٹرو ٹرانزٹ سسٹم، سی پی ای سی، ایس ڈی جیز اور ہائر ایجوکیشن کا گٹھ جوڑ، پاکستان اور چین کے درمیان تجارت، دفاعی سفارت کاری، ثقافتی سفارت کاری، پاکستان میں چینی بطور غیر ملکی زبان، پورٹ قاسم جی پی سی کی خصوصیات، اور متنوع اثرات اور سی پیک سے متعلق مسائل کا احاطہ بھی کرتی ہے۔

کتاب ممنوعہ شہر بے نقاب:پاکستانی طلباء اور پیشہ ور افراد کے دورہ چین کے دوران ان کے تجربات کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ چین اور پاکستان کے درمیان سیاحت اور تعاون کے مواقع کی طرف توجہ مبذول کرواتیہے۔تقریب کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ کتابوں کی اشاعت اور اس منصوبے کی کامیابی سے تکمیل، پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات اور شراکت داری کے پائیدار جذبے کا ثبوت ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی شعبہ ٹیکسٹائل ڈیزائن کے زیر اہتمام تھیسز نمائش کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی شعبہ ٹیکسٹائل ڈیزائن کے زیر اہتمام تھیسز نمائش کا انعقاد

لیاری یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی عدم موجودگی میں مالی بے قاعدگیاں سامنے آنے لگیں

لیاری یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی عدم موجودگی میں مالی بے قاعدگیاں سامنے آنے لگیں

یونیورسٹی آف ہری پور میں سلام سوسائٹی کے زیراہتمام فہم سیرت النبی اور فہم القرآن کورس کی تکمیل پر تقریب

یونیورسٹی آف ہری پور میں سلام سوسائٹی کے زیراہتمام فہم سیرت النبی اور فہم القرآن کورس کی تکمیل پر تقریب

یونیورسٹی آف ہری پور میں سلام سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

یونیورسٹی آف ہری پور میں سلام سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی، ٹنڈوجام کی زیرمیزبانی  پہلا تین روزہ فیملی مینگو فیسٹیول اور نمائش  جمعہ ..

سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی، ٹنڈوجام کی زیرمیزبانی پہلا تین روزہ فیملی مینگو فیسٹیول اور نمائش جمعہ ..

خواتین یونیورسٹی میں سیرت النبی ﷺکے موضوع پر سیمینار

خواتین یونیورسٹی میں سیرت النبی ﷺکے موضوع پر سیمینار

آغا خان یونیورسٹی اورامریکی مشن نے کے پی میں موسمیاتی ایکشن فیلوز کا جشن منایا

آغا خان یونیورسٹی اورامریکی مشن نے کے پی میں موسمیاتی ایکشن فیلوز کا جشن منایا

بارش برسانے والا سسٹم لاہور میں داخل ہو گیا

بارش برسانے والا سسٹم لاہور میں داخل ہو گیا

سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی ڈی این اے ڈے کا انعقاد

سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی ڈی این اے ڈے کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیراہتمام سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیراہتمام سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

کراچی: 1988 میں میٹرک میں فیل امیدوار کو 2024 میں پاس کر دیا گیا

کراچی: 1988 میں میٹرک میں فیل امیدوار کو 2024 میں پاس کر دیا گیا