آئی ٹی کافروغ ترقی کا راستہ ہے،عالمی سطح پرجلد اس شعبہ میں سرمایہ کاری90ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی، صدر فیصل آباد چیمبر

جمعرات 20 جون 2024 12:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2024ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ آئی ٹی کافروغ زبردست ترقی کاواحد راستہ ہے کیونکہ عالمی سطح پر اس شعبہ میں اس وقت90ارب ڈالرسے زائد کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے جو آئندہ چند سالوں میں بڑھ کر90ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی لہٰذااس سلسلہ میں ہمیں مشین لرننگ، سائبرسکیورٹی، بلاک چین اور مصنوعی ذہانت پرخصوصی توجہ دینا ہوگی کیونکہ اس شعبہ میں ہمارا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے اور ہم اس کو سمجھ ہی نہیں پا رہے یہی نہیں بلکہ ہم آج اپنے بچوں کو جوسلیبس پڑھا رہے ہیں وہ عالم اقوام میں متروک ہو چکا ہے اس لئے ہمیں اگلے دس سالوں کی سکل انونٹری تیار کر کے نئی حکمت عملی اپنانا ہو گی اورچونکہ اس شعبہ میں درآمدات کی ضرورت نہیں اس لئے ہمیں اس پر زیادہ توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ چونکہ اب سعودی عرب بھی اس شعبہ میں آگیا ہے لہٰذا ہم خوش ہیں کہ اس سے ہماری غیر ملکی ترسیلات میں 2ارب ڈالر کا اضافہ ہو جائے گا مگر ہم اس سے ہونے والے 100ارب ڈالر کے نقصان کو بھو ل جاتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ دراصل ہم گزرے ہوئے کل میں زندگی گزاررہے ہیں لیکن اب ہمیں عالم اقوام کا مقابلہ اور اپنے ملک کی معاشی ترقی کیلئے آج کی دنیا میں جینے کا ڈھنگ سیکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اب حکومتی ویژن کی روشنی میں ٹھوس اور پائیدار بنیادوں پر ترقی کیلئے پاکستان کو عالمی سطح پر منظم اور مربوط آئی ٹی پالیسیوں کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے پہلے پاکستان بروقت فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے ترقی کے تمام مواقع کھو چکا ہے۔ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار بڑھاناحکومت کاکام ہے جس کیلئے گورننس اور صلاحیت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان مڈل مینوں کی جنت ہے جبکہ افغانستان کی 50ملین آبادی بھی ہماری غیر دستاویزی معیشت کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے حکومت نے ریٹیلرز پر ٹیکس لگا کر واپس لے لیاتھالیکن اب یکم جولائی2024 سے اسے دوبارہ لاگو کیا جارہا ہے اوراگر حکومت حقیقتاًٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھانا چاہتی تو ہم ہر قسم کی معاونت کیلئے تیارہیں۔

انہوں نے فیسکو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وصولیوں کی شرح 99.2فیصدہے مگر بجلی کی دوسری تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات یکساں نرخوں کی وجہ سے ہم بھی ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا ای گورننس پر جا چکی ہے مگر ہم آج بھی بوسیدہ ٹیکنالوجی اور طریقہ کار سے چمٹے ہوئے ہیں جن سے نکلنے کیلئے ذہنی تبدیلی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک تحریک شروع کی ہے کہ مزدور کا بچہ مزدور نہیں ہوگا لہٰذااس سلسلہ میں لیبر سکولوں میں جدید سہولیات مہیا کرنے کے علاوہ ہونہار طلبہ کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی کے تمام مواقع مہیا کئے جائیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ   یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ