سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ ومحصولات کی نیکوٹین پاوچزپر18 فیصدسیلزٹیکس کی تجویز کی منظوری دیدی

جمعرات 20 جون 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2024ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ ومحصولات نے نیکوٹین پائوچز پر 18 فیصد سیلزٹیکس کی تجویز کی منظوری دیدی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کا اجلاس جمعرات کویہاں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں فنانس بل 2024 کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر سلیم مانڈوی والانے کی۔

اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان، فاروق حامد نائیک، محسن عزیز، فیصل واوڈا، سینیٹر منظور احمد کا کڑ ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام اور متعلقہ شراکت داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مناسب ٹیکس سٹامپ یا لیبل کے بغیر سگریٹ کے پیک فروخت کرنے والے خوردہ فروشوں کے آئوٹ لیٹ سیل کرنے سمیت سزائوں اور ای لیکویڈز اورکم قیمت والے سگریٹ برانڈز پر پابندیوں سے متعلق ترامیم کا جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے نیکوٹین پائوچز پر 18 فیصد سیلزٹیکس کی منظوری دی جبکہ الیکٹرانگ سگریٹ کی درآمد پر ڈیوٹی کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں پیکڈ جوسز پر 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کو ختم کرنے کی تجویز پر بھی غور کیاگیا۔ فروٹ جوس کونسل کا موقف تھا ٹیکس کے موجودہ ڈھانچہ و جی ایس ٹی سے صارفین کو سستی جوسز کی فراہمی میں رکاوٹیں پیش آرہی ہے اور مقامی جوس مینوفیکچررز کی برآمدی صلاحیت بھی متاثر ہو رہی ہے تاہم کمیٹی نے موجودہ ٹیکس ڈھانچے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں پراپرٹی کے شعبہ میں میں ٹیکس کے مسائل اور آئندہ مالی سال کے لیے متوقع افراط زر کی شرح کا بھی جائزہ لیاگیا ۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ٹیکس عائد کرنے کی وجہ سے صارفین پر ممکنہ اثرات کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا جبکہ ایف بی آر کے چیئرمین نے مختلف شعبوں میں ٹیکس کی موجودہ شرحوں پر روشنی ڈالی۔اجلاس میں الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی شرحوں پر بحث کی گئی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے ایندھن سے آزاد ٹیکنالوجیز پر سرمایہ کا روں کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے معاون پالیسیوں پر زوردیا ۔ ایف بی آر کے حکام نے درآمدی اور مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کے درمیان ٹیکس گیپ کا حوالہ دیا اوربتایا کہ اس طرح کے معاملات وزارت صنعت کے دائرہ اختیارمیں ہیں ۔اجلاس میں ٹیلی کمیونیکیشن اور سٹیل ملوں کے سٹیک ہولڈرز نے تجاویز اورسفارشات پیش کیں۔

ٹیلی کمیونیکیشن شعبہ کی جانب سے موبائل ہینڈ سیٹس پر ایڈوانس ٹیکس کی وصولی اور سیلز ٹیکس سے متعلق شکایات پیش کی گئیں جبکہ سٹیل مل انڈسٹری سے متعلق مسائل کو مزید جائزہ اور حل کے لیے بے ضابطگی کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے اجلاس کے دوران محصولات میں اضافے کے حوالہ سے اپنے اعتمادکااظہارکیا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ٹیکسوں میں اضافہ سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ   یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ