کوکا کولا نے تھر کے 7000 باسیوں کے لئے صاف پانی تک رسائی کو ممکن بنا دیا ہے

میگواڑھ گاؤں میں شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب مقامی کمیونٹی کے لیے لائف لائن بن گئی

بدھ 26 جون 2024 13:53

صوبہ سندھ کے ضلع عمر کوٹ کے دل میں واقع ایک چھوٹے سے گاؤں میگواڑھ میں صحرائی ہوائیں امید کی داستانیں سناتی ہیں۔ یہاں مقیم لوگوں کے لیے ترقی کے ایسے پودے نے جڑ پکڑلی ہے جو وہاں کے باسیوں کے حالات میں بہتری  کے ایک شاندار سفر کا آغاز ثابت ہوگا۔ کوکا کولا نے اس کی بنیاد اپنی کارپوریٹ ذمہ داری کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ڈالی اور میگواڑھ گاؤں میں شمسی توانائی سے چلنے والا واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا ہے، یہ پروجیکٹ نا صرف تکنیکی جدت کا عملی مظاہرہ ہے بلکہ یہاں کی مقامی کمیونٹی کے لیے ایک لائف لائن کا کردار ادا کر رہا ہے۔

میگواڑھ گاؤں کی سنہری ریت اور نیلے آسمان کے درمیان واقع ہزاروں زندگیوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل کوکا کولا کا صحت بخش پانی کی فراہمی کا یہ منصوبہ علاقہ کی پائیدار ترقی میں ایک سنگ میل ہے، مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلنے والا یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ فی گھنٹہ ایک ہزار لٹر پانی کو فلٹر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بناتا ہے، یہ صرف ایک فلٹریشن پلانٹ ہی نہیں بلکہ ایک وعدے کی تعمیل بھی ہے، ایک ایسی کمیونٹی کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا وعدہ جو طویل عرصے سے اس کے لیے ترس رہی تھی، جو ہر انسان کا بنیادی حق ہے جس سے میگواڑھ کے باسی ایک طویل عرصے تک محروم رہے۔

(جاری ہے)

گاؤں کے 800 گھرانوں میں مقیم تقریباً 6 ہزار سے 7 ہزار افراد کی زندگیوں پر کوکا کولا کے سولر پر چلنے والے اس پروجیکٹ کا بہت گہرا اثر ہے کیوں کہ یہاں کے لوگ پہلے 3850 ملی گرام ٹوٹل ڈسلوڈ سالڈز (ٹی ڈی ایس) فی لیٹر کی خطرناک سطح تک پہنچنے والا پانی پینے پر مجبور تھے لیکن یہاں کی کمیونٹی اب اعلیٰ درجے کی فلٹریشن کے عمل کے ذریعے محفوظ اور صاف شفاف پانی سے لطف اندوز ہوتی ہے، یہ تبدیلی بہتر صحت اور زندگی کے بہتر معیار کی طرف پیشرفت کی نشاندہی کرتی ہے۔

اس منصوبے کا اثر صحت صحت سے متعلق فوائد سے بھی کہیں زیادہ ہے، خاص طور پر میگواڑھ کی خواتین کے لیے جنہیں پہلے روزانہ پانی لانے کے لیے 5 کلومیٹر تک کا طویل اور دشوار گزار سفر کرنا پڑتا تھا۔اپنے گھر کے پاس پانی کی اس سہولت کے باعث  یہاں کی خواتین کے قیمتی وقت اور توانائی کی بچت ہوتی ہے، یہ آزادی انہیں اپنے خاندانوں کی پرورش کرنے، ذاتی خواہشات کی پیروی کرنے اور اپنی تقدیر کو خود تشکیل دینے کا اختیار دیتی ہے۔

میگواڑھ بہت سے لوگوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، کم از کم اس وجہ سے کہ یہاں ماروی کا آبائی گھر ہے، جس کی لوک داستان دنیا بھر میں ان گنت لوگوں کے دلوں کو موہ لیتی ہے، یہاں ماروی کی روح ہوا کے جھونکے پر رقص کرتی ہے، اس کی کہانی کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کےتازہ ترین ہٹ 'آئی آئی' کی سحر انگیز دھنوں کے ذریعے امر ہوگئی جو اب یہاں کی کمیونٹی میں گہرائیوں تک گونجتی ہے، ماروی کی وراثت مقامی ٹیلنٹ کو پروان چڑھاتی ہے، علاقہ کے فنکاروں اور کمیونٹی میں یکساں طور پر فخر اور امکانات کے نئے احساس کو فروغ دیتی ہےاوریہاں کی نئی نسل کو اپنی جڑوں کو گلے لگانے اور اپنی شناخت کو فخر کے ساتھ اپنانےکی ترغیب دیتی ہے۔

میگواڑھ میں کوکا کولا کا شمسی توانائی سے چلنے والا واٹر فلٹریشن پلانٹ محض بنیادی ڈھانچے سے بالاتر ہے، یہ پائیدار ترقی، کمیونٹی کو بااختیار بنانے اور ثقافتی ورثے کے عزم کا اظہار کرتا ہے، ہر نئی صبح کے ساتھ جیسے ہی سورج اس منصوبے کے سولر پینلز کو روشن کرتا ہے، اس کے ساتھ ہی خلوص دل سے یہاں کے لوگوں کی مدد کے جذبے کی علامت کوکا کولا کی یہ پہل بھی میگواڑھ اوراردگرد مقیم لوگوں کے لیے ایک صحت مند مستقبل کی طرف راستہ روشن کرتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ   یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ