پٹرول اور گیس کی قیمتوںمیںا ضا فے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، ایازمیمن

منگل 2 جولائی 2024 17:59

پٹرول اور گیس کی قیمتوںمیںا ضا فے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، ایازمیمن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2024ء) آل کراچی تاجر الائنس وعام آدمی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے مسلسل عوام پر پٹرول بم گرانے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، پٹرو ل کی قیمت میں 7روپے 47 پیسے‘ڈیزل 9روپی56پیسے‘لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9روپے 88پیسے کا اضافہ مہنگائی کی چکی میں پستی ہوئی عوام کے ساتھ ظلم ہے ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، ایازمیمن موتی والا نے کہا کہ ایک جانب تو سرکار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا اور دوسری جانب نئے قرض کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کی ایک اور پیشگی شرط پوری کرتے ہوئے گیس بھی مزیدمہنگی کردی ہے، پہلے ہی مہنگائی کی شرح ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر ہے پٹرول اور گیس کے نرخوں میں اضافے سے عوام کی مشکلات و پریشانیاں مزید بڑھیں گی، انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ، دیہاڑی دار ، مزدور اور مڈل کلاس لوگ پہلے ہی بہت مشکل سے اپنے معمولات زندگی چلا رہے ہیں، وفاقی حکومت عام انسان کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے ان کی مشکلات مزید بڑھارہی ہے، مہنگائی کی بڑہتی ہوئی شرح نے کاروباری سرگرمیوں کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے پاکستان کی تاجر برادری بھی بڑہتی ہوئی مہنگائی اور آئے روز کے نئے ٹیکسز سے شدید پریشانی کاشکار ہے، حکومت ٹیکسز لگائے جارہی ہے اور مہنگائی کرتی جارہی ہے لیکن عوام کو کسی بھی طرح کی کوئی سہولت نہیں دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پٹرول اور گیس کی قیمتوں میںاضافے سے مہنگائی کی ایک نئی لہر جنم لے گی جو اپنی ساتھ کئی مشکلات و پریشانیاں لیکر آئیگی، حکمران انتخابات سے قبل عوام کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدوں کو یاد کریں اور عوامی مشکلات کو کم کرنے کے لیئے منصوبہ بندی کریں حکمرانوں کو ووٹ عوام نے دیئے ہیں آئی ایم ایف نے نہیں دیے جو مسلسل آئی ایم ایف کی مانی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر یہی حالات رہے تو شاید یہ حکومت بھی جلد گھرروانہ ہوجائے ہر پاکستانی حکومت سے ریلیف کی توقع لگا کر بیٹھا ہے جبکہ حکومت عوام کو ریلیف کی بجائے مہنگائی اور بیروزگاری جیسے تحفے دے رہی ہے جس کیوجہ سے ہر پاکستانی شدید مشکلات کاشکار ہوتا جارہا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ   یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ