فاؤنڈرزگروپ نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا

منگل 2 جولائی 2024 21:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2024ء) فاؤنڈرز گروپ نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے لیے شہر کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کر کے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔فاؤنڈرز گروپ کے رہنماؤں نے فیروز پور روڈ، نیو انارکلی، سہیل ٹاور مارکیٹ، واچ مارکیٹ، بانو بازار، بخش مارکیٹ، نیاب مارکیٹ، ٹریڈ مارکیٹ، حسین پلازہ، محفوظ پلازہ، رحمت مارکیٹ، دھنی رام روڈ، دلہہ اسٹریٹ کا دورہ کیا جہاں تاجر رہنماؤں نے پیاف فائونڈرز الائنس کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

فائونڈرز گروپ کے میڈیا کوآرڈینیٹر خواجہ خاور رشید، ممبرزفیصل اقبال شیخ، ڈاکٹر شاہد رضا، شیخ محمد ابراہیم، میاں عبدالرزاق، یاسر خورشید اور واصف یوسف نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیاف فاؤنڈر الائنس لاہور چیمبر میں جمہوری اقدار کی علامت ہے اور کاروباری برادری کی خوشحالی کے لیے کوششیں کررہا ہے۔

(جاری ہے)

فاؤنڈرز گروپ کے رہنماؤں نے کہا کہ الائنس نے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور کوشش کی ہے ۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ الائنس ایل سی سی آئی کے انتخابات میں کلین سویپ کرے گا کیونکہ ووٹرز کی ایک بڑی تعداد نے پہلے ہی انہیں مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الائنس تجربہ کار امیدواروں کو متعارف کرا رہا ہے جو اپنی صلاحیتوں کے مطابق بزنس کمیونٹی کی بہترین خدمت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ الائنس نے تاجر برادری میں اتحاد پیدا کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل سی سی آئی کے گزشتہ انتخابات کے نتائج یہ ثابت کرنے کے لیے کافی تھے کہ الائنس کو ایل سی سی آئی کے اراکین کی مکمل حمایت حاصل ہے اور اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ الائنس نے تاجر برادری کے مسائل بھرپور طریقے سے حل کیے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ   یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ