سیلز ٹیکس آن سروس کی چوری روکنے کیلئے ریسٹورنٹس میں الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ریسٹورنٹس کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا،خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ٹاسک سونپ دیئے گئے،الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کو 15 روز کے اندر یقینی بنانے کیلئے نوٹسز جاری کردئیے گئے

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 10 جون 2024 15:42

 سیلز ٹیکس آن سروس کی چوری روکنے کیلئے ریسٹورنٹس میں الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جون 2024 )پنجاب میں سیلز ٹیکس آن سروس کی چوری روکنے کیلئے ریسٹورنٹس میں الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ کرلیاگیا، پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ریسٹورنٹس کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا جبکہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ٹاسک سونپ دیئے گئے،محکمہ نے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کو 15 روز کے اندر یقینی بنانے کیلئے نوٹسز جاری کردیئے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہوٹلزو ریسٹورنٹس کو مقرر کردہ وقت کے بعد مختلف ریسٹورنٹس مالکان کو درپیش مسائل کے حل اور آگاہی کیلئے سیمینار منعقدکئے جائیں گئے۔نئے مالی سال کے آغاز سے سسٹم کی تنصیب نہ کرنے والے ریسٹورنٹس مالکان کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پنجاب ریونیو اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس آن سروسز کی چوری کو روکنے کیلئے اس سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے بڑے اداروں کو سافٹ ویئر سسٹم سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بتایاگیا تھا کہ آن لائن انٹیگریشن آف بزنس کے تحت سافٹ ویئر کی تنصیب سے ٹیکس نیٹ میں توسیع کی جائے گی۔ مختلف کمپنیوں، ایلیٹ کلب، صحت و تعلیم کے اداروں کو سافٹ ویئر سسٹم سے منسلک کیا جائے گا، جم کلبوں، ہیلتھ کلب، پرسنل کیئر، ہیلتھ کیئر، سلمنگ کلینکس بھی سافٹ ویئر سے منسلک کئے جائیں گے۔

ایف بی آر کا کہنا تھاکہ لاہور جمخانہ، اسلام آباد کلب، چناب کلب، رائل پام لاہور، کراچی جمخانہ اور پولو کلب کو سافٹ ویئر سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔ منی چینجرز، فاریکس ڈیلرز اور غیر ملکی کمپنیوں کو بھی سافٹ کا پابند بنا دیا گیا۔ بڑے ہسپتالوں، لیبارٹریز اور نجی سکول، کالجز میں بھی سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئر کی تنصیب سے نئی کمپنیاں اور افراد ٹیکس نیٹ میں آئیں گے، پوائنٹ آف سیل سسٹم، فسکل الیکٹرانک ڈیوائس اینڈ سافٹ ویئر ایف بی آر سے منسلک ہوگا، سافٹ ویئر کی تنصیب سے سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس میں ودہولڈنگ ٹیکس کی چوری پر قابو پایا جائےگا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments