![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی گرفتاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز اور نرسوں کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے معافی مانگنے کا مطالبہ
لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے آﺅٹ ڈورز میں ہڑتال‘وزیراعلی کے معافی مانگنے تک جنرل ہسپتال، میو ہسپتال، جناح ہسپتال، سروسز ہسپتال ‘ گنگارام ہسپتال ‘ پی آئی سی، لیڈی ولنگڈن اور لیڈی ایچی سن ہسپتال کے آﺅٹ ڈور بندر ہیں گے. صدر ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن
میاں محمد ندیم
جمعرات 20 جون 2024
15:36
![ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی گرفتاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز اور نرسوں کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے معافی مانگنے کا مطالبہ](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2024/420x350/pic_991e1_1718879763.jpg._2)
(جاری ہے)
صدر ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن ڈاکٹر شعیب نیازی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے معافی مانگنے تک او پی ڈیز بند رہیں گی انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پرنسپل سمیت سینئر اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگوائی ہیں، مریم نواز نے پوری ڈاکٹرز کمیونٹی کی بے عزتی کی ہے ینگ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرز کی گرفتاری میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، ہسپتالوں میں سیکورٹی کے بل کو فوری طور پر منظور کرایا جائے، ڈاکٹرز کی گرفتاری کے معاملے کی مکمل انکوائری کی جائے، سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے ڈاکٹرز اور نرسسز کو فوری بحال کیا جائے، وزیر اعلی پنجاب اور ہیلتھ سیکرٹری معاملے پر فوری معافی مانگیں. انہوں نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے دوسری جانب خانیوال میں 3 بچوں کی ہلاکت اور اسٹاف نرس کی گرفتاری پر ینگ نرسوں نے وزیراعلی سیکرٹریٹ 8 کلب روڈکے سامنے احتجاج شروع کردیا انہوں نے کہا کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے بجائے نرس کو گرفتار کرلیا گیا انہوں نے کہا کہ اگر اسٹاف نرس کی غفلت تھی تو پہلے انکوائری کرتے، حکومتی رویے کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا. اس کے علاوہ نرسوں نے نشتر ہسپتال اور چلڈرن کمپلیکس میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ نرس اقصٰی کی رہائی تک روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کیا جائے گا واضح رہے کہ 14 جون کو خانیوال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج تین کمسن بچوں کو اینٹی بائیٹک انجکشن لگائے گئے تھے تاہم انجیکشن لگتے ہی بچے جاں بحق ہوگئے تھے. بعد ازاں ورثا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جس کے بعد ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے ابتدائی انکوائری کے ذریعے متعلقہ ہیڈ نرس اقصٰی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے نرسنگ ہاسٹل سے گرفتار کرلیا تھانرس اقصی کی گرفتاری کے خلاف نرسوں نے احتجاج شروع کردیا تھا.
اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
Your Thoughts and Comments
مزید خبریں
-
انتخابات مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کی تحقیقات پر امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں قراردادلانے کا اعلان
-
جج کو ہراساں کرنے کا کیس،آئی بی ،آئی ایس آئی وزیر اعظم کے ماتحت ہیں ان کو ذمہ داری لینی ہوگی،جسٹس شاہد کریم
-
چینی وزیر داخلہ کا داسو واقعے پر جاری تحقیقات پر اطمینان کا اظہار
-
بولیویا میں فوج کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام فوج کے سربراہ سمیت دیگر اعلی افسران گرفتار
-
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر سماعت جاری
-
پاکستان کا امریکی ایوان نمائند گان کی قرارداد کا سخت نوٹس،جواب دینے کا اعلان
-
عمران خان اوربشری بی بی کے خلاف عدت کیس میں سزاﺅں کی معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا
-
نواز شریف سے ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کی ملاقات،اندرون لاہور کی قدیمی، تاریخی عمارتوں کی بحالی پرتبادلہ خیال
-
مریم نوازکی تمام سکیموں کی پی سی ون 15جون تک جمع کروانے کی ہدایت
-
معیشت اہم دوراہے پر کھڑی ہے،ہمارے فیصلوں کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے،یوسف رضاگیلانی
-
یہ بات نہیں ہونی چاہیئے کہ عمران خان آج رہا ہوں گے تو کل پکڑ لیں گے
-
پاکستان میں جو دہشتگردی ہورہی اس کا ایک ہی مقصد کہ پاکستان مستحکم نہ ہوسکے
-
کل تک ایبسولوٹلی ناٹ جبکہ آج پی ٹی آئی امریکی قرارداد پر جشن منا رہی ہے
-
مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے ساتھ ضروربیٹھیں لیکن پہلے کردار کشی پر معذرت کرواتے
-
امریکا میں لابنگ کیلئے کروڑوں ڈالر سے فرم ہائر کرکے قرارداد منظورکروائی گئی
-
جماعت اسلامی نے آپریشن عزم استحکام کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.