حکمران جماعت مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

پیپلزپارٹی کو مائنس کر کے آپ وزیر اعظم ہاﺅس نہیں بلکہ اڈیالہ جیل میں ہوں گے. حسن مرتضی‘ہم اکیلے ہی نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی قیادت بھی اڈیالہ جیل جائے گی. محسن رانجھا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 20 جون 2024 15:58

حکمران جماعت مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جون۔2024 ) پیپلز پارٹی کے راہنما حسن مرتضی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا اقتدار پیپلزپارٹی کی مرہونِ منت ہے، پیپلز پارٹی کے 45 ارکان مسلم لیگ (ن) کی لائف لائن ہیں،اگر پیپلز پارٹی نہ ہوتی تو پوری مسلم لیگ (ن) آج جیلوں میں ہوتی. لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو مائنس کر کے آپ وزیر اعظم ہاﺅس نہیں بلکہ اڈیالہ جیل میں ہوں گے، حنیف عباسی تفریق اور انتشار کی سیاست کو ہوا دینا بند کرے، پہلے بھی بھٹو شہید کے خلاف بیان دے کر حنیف عباسی نے مکروہ سیاسی عمل کیا تھا، مسلم لیگ (ن) کو اپنی صفوں میں موجود حنیف عباسی جیسوں کی حوصلہ شکنی کرنا چاہیے.

(جاری ہے)

حسن مرتضی نے کہا کہ پیپلزپارٹی پارلیمانی جمہوریت اور مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف آئندہ بیان بازی کرنے والے کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا حسن مرتضی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے راہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی بلیک میلنگ بند کرے، ہم اکیلے ہی نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی قیادت بھی اڈیالہ جیل جائے گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مرچ مصالحے والے بیانات دے کر مستقبل کی سیاست بچانا چاہ رہی ہے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ساس بہو کے رشتے کے مطابق چل رہی ہے .

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments