![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
شیخ رشید کے خلاف ایک ہی الزام پر مختلف صوبوں میں درج مقدمات خارج کرنے کی درخواست منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیرکی درخواست پر کراچی اور لسبیلہ میں درج مقدمات خارج کرنے کا حکم دیدیا
میاں محمد ندیم
منگل 25 جون 2024
13:18
![شیخ رشید کے خلاف ایک ہی الزام پر مختلف صوبوں میں درج مقدمات خارج کرنے کی درخواست منظور](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2019/420x350/pic_be68b_1567753753.jpg._2)
(جاری ہے)
اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید کی درخواست منظور کرتے ہوئے تھانہ موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات خارج کر دیے واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بیان پر 2 فروری 2023 کو رات گئے گرفتار کیا گیا تھا پیپلز پارٹی کے ایک مقامی رہنما راجہ عنایت نے شیخ رشید کے خلاف سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے پر شکایت درج کرائی تھی.
شکایت گزار کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ پولیس نے آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بیان پر مقدمہ درج کیا تھا جس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 120-بی، 153 اے اور 505 شامل کی گئی تھیں گرفتاری کے بعد انہیں اسی روز اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا. دوسری جانب 3 فروری کو وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا تھا شیخ رشید کے خلاف کراچی کے موچکو، حب کے لسبیلہ اور مری کے تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے تھے جس کے بعد ایف آئی آر کو سیل کردیا گیا تھا. علاوہ ازیں ایک اور مقدمہ 4 فروری کو تھانہ صدر میں پیپلز پارٹی کے کارکن کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں شیخ رشید پر امن و امان کو خراب کرنے اور جان بوجھ کر اشتعال پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا تاہم 16 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں گرفتار شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کردیا گیا تھا.اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
Your Thoughts and Comments
مزید خبریں
-
عمران خان کی سخت ہدایات کہ پارٹی چھوڑنے والے بھگوڑوں سے کوئی بات نہیں ہوگی
-
پارٹی عہدوں سے استعفا دینا عمر ایوب کا ذاتی فیصلہ ہے
-
پی ٹی آئی بتائے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا دہشتگردوں کے ساتھ ہیں؟
-
قومی اسمبلی نے امریکی کانگریس کی قرارداد کیخلاف کثرت رائے سے قرارداد منظور کرلی
-
پی ٹی آئی حکومت نے اپنی 3 ماہ کی کارکردگی کیلئے اشتہار دیا تھا کہ ”ہم مصروف تھے“
-
ہم نے 100 دنوں میں جو کام کئے یہ سب مل کر 300 سالوں میں بھی نہیں کر سکتے
-
کم وقت میں زیادہ کمائی، انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹونٹی فارمیٹ کو اہمیت دینے لگے
-
جناح ہاﺅس جلاﺅ گھیراﺅ ،عمران خان کی 3مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں5جولائی تک توسیع
-
توہین عدالت کی کارروائی پریقین نہیں رکھتا ہوں،چیف جسٹس
-
190 ملین پاونڈز ریفرنس میں نیب نے عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
-
سوات ، نجی سکول کی بس کھائی میں جاگری،ایک بچہ جاں بحق30زخمی
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،اراکین کا قیادت پر تحفظات کااظہار
-
اپوزیشن کے پاس گالم گلوچ اورنعرے بازی کے سوا کچھ نہیں،مریم نواز
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپس کی 17 سالہ تاریخ میں پہلی بار 500 چھکے لگ گئے
-
پی ٹی آئی رہنماء بیرسٹر گوہر نے فنانس بل کی مخالفت کردی
-
لاہور ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقریری معاملہ،جوڈیشل کمیشن کا اجلاس2جولائی کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.