شاہد خاقان عباسی کی جماعت کا نام عوام پاکستان پارٹی لیکن وہ مالک ایئرلائن کے ہیں

مفتاح اسماعیل انڈسٹری کا مالک اور بات عام آدمی کی کرتا ہے، کہتے بجلی کے بل زیادہ اورسفارشی نظام ہے تو آپ دونوں وزیراعظم اور وزیرخزانہ رہے نظام کوٹھیک کرلیتے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 جون 2024 23:06

شاہد خاقان عباسی کی جماعت کا نام عوام پاکستان پارٹی لیکن وہ مالک ایئرلائن کے ہیں
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون 2024ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی جماعت کا نام عوام پاکستان پارٹی لیکن وہ مالک ایئرلائن کے ہیں، مفتاح اسماعیل انڈسٹری کا مالک اور بات عام آدمی کی کرتا ہے،کہتے بجلی کے بل زیادہ اورسفارشی نظام ہے تو آپ دونوں وزیراعظم اور وزیرخزانہ رہے نظام کوٹھیک کرلیتے۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضیاء اور مشرف دور اپنی جگہ لیکن عمران نیازی کے چار سالہ دور اپنی جگہ ہے، وزیراعظم ہاؤس میں کیا کبھی کسی خاتون کو قید کیا گیا کہ اس کے خاوند اور چیئرمین نیب کو بلیک میل کرکے مقدمات قائم کئے جائیں گے؟تاریخ میں پہلی بار ہوا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ایک خاتون کو یرغمال بنا کر رکھا گیا، رانا ثناء اللہ کی مونچھیں پسند ہیں منشیات ڈال دیں، ایف آئی آر پڑھیں کتنی مضحکہ خیز ہے، کہ ڈگی سے مومی لفافے میں 15کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

بیٹی کو باپ کے سامنے گرفتار کروانا پھر کہنا کہ مجھے نوازشریف کے چہرے کے تاثرات کا بتانا، پھر ایک بہن کو اسلام آباد ہسپتال سے گرفتار کروانا اور کہنا کہ پتا کراؤ کہ اس کے بھائی کو اذیت پہنچی یا نہیں؟اس طرح تو بدترین آمرانہ ادوار میں بھی نہیں ہوا۔ آج آپ کو دیسی گھی میں مرغی، واک ، ایکسرسائز سب میسر ہے، عمران نیازی کے دور میں منع کیا ہوا تھا کہ ٹوتھ برش بھی اندر نہیں جائے گا۔

دوائی بھی اندر نہیں جاتی تھی، شہزاد اکبر کو مانیٹرنگ پر بٹھایا ہوا ہے۔ 
زعیم قادری 2018کے الیکشن سے پہلے جماعت چھوڑ گئے تھے، میر ی ان کے ساتھ بڑی قربت ہے، سیاسی غلطی کی لیکن بعد میں مسلم لیگ ن کو قابل قبول نہ رہے، شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سینیٹر ہیں، نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم بنایا، مری سے الیکشن ہار گئے تو لاہور کی سیٹ سے الیکشن جتوایا۔

میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا سیاستدان ہوں، میں جاگیرداروں کے درمیان کبھی کبھار خود کو مس فٹ تصور کرتا ہوں ،ہمارے جیسے لوگوں کیلئے جدوجہد زیادہ کرنا ہوتی ہے۔ 
جماعت کا نام عوام پاکستان پارٹی اور ایک ایئرلائن کے مالک ہیں، مفتاح اسماعیل ایک انڈسٹری کا مالک ہے، مڈل کلاس کا سربراہ ہوتا تو ہم کہتے ایک چوتھا متبادل پیدا ہوگیا ہے۔ یہ بات عام آدمی کی کرتے ہیں، بل زیادہ یا سفارشی نظام ہے تو آپ میں ایک وزیراعظم اور ایک وزیرخزانہ رہ چکا ہے۔ عباس آفریدی بڑے حقیقی ورکر ہیں، ہم ان کو جانے نہیں دیں گے۔ 

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments