امریکا میں لابنگ کیلئے کروڑوں ڈالر سے فرم ہائر کرکے قرارداد منظورکروائی گئی

پچھلے دنوں میچ کے دوران کروڑوں ڈالرسے جہاز اور بسیں ہائر کرکے پاک فوج کیخلاف تشہیر کی گئی، کسی کو یہودی لابی کا ایجنٹ کہنا معمولی بات نہیں، لیکن میں ثابت کروں گا۔ مرکزی رہنماء ن لیگ حنیف عباسی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 26 جون 2024 21:32

امریکا میں لابنگ کیلئے کروڑوں ڈالر سے فرم ہائر کرکے قرارداد منظورکروائی گئی
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء حنیف عباسی نے کہا ہے کہ امریکا میں لابنگ کیلئے کروڑوں ڈالر سے فرم ہائر کرکے قرارداد منظورکروائی گئی،پچھلے دنوں میچ کے دوران کروڑوں ڈالرسے جہاز اور بسیں ہائر کرکے پاک فوج کے خلاف تشہیر کی گئی، کسی کو یہودی لابی کا ایجنٹ کہنا معمولی بات نہیں، لیکن میں ثابت کروں گا۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انارکی اور لاء اینڈ آرڈر کی جو صورتحال پیدا کی جارہی ہے، اور اس کو پروان چڑھایا جارہا ہے، ملک میں پختونخون کارڈ، زبان اور فرقہ واریت کا کارڈ فیل ہوگیا ۔ آج وزیراعظم نے جو گفتگو کی ہے، اپوزیشن جس طرح کی زبان استعمال کرتی اور گفتگو کرتی ہے ، ریاستی اداروں کے خلاف جس طرح کی گفتگو کی جاتی ہے، کیا پاکستان کی 76سالہ تاریخ میں کسی سیاسی جماعت کے رہنماء نے ایسی گفتگو کی ؟میرے لیڈر نے کسی آرمی چیف کو غدار، میر جعفر میر صادق نہیں کہا، پھر یہ بھی نہیں کہا کہ دنیا میرے خلاف سازش کررہی ہے، یہ کاغذ کا ٹکڑا، ہم امریکی غلامی کو نہیں مانتے پھر سیدھے جا کر ان کے سامنے لیٹ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

کروڑوں ڈالر کی لابنگ کیلئے فرم ہائر کرکے قرارداد منظورکروائی گئی، کسی کو یہودی لابی کا ایجنٹ کہنا معموی بات نہیں، مولانا فضل الرحمان کو میں نے پروگرام میں ہی کہہ دیا تھا کہ اگر یہودی ایجنٹ کہا ہے تو قائم رہیں کیونکہ یہ کہنا معمولی بات نہیں ، میں ثابت کرکے دیتا ہوں،جس ایوان میں امریکی کانگریس کی قرارداد منظور کی گئی، اسی ایوان میں غزہ پر حملے کیلئے اسرائیل کے حق میں زیادہ تعداد میں قرارداد منظور کی گئی۔

وہاں لابنگ فرم ہائر کی جاتی ہیں، پچھلے دنوں جب میچ کے دوران جہاز ہائر کیا گیا تو کروڑوں ڈالر دیئے گئے، بسو ں پر پاک فوج کے خلاف جس طرح تشہیر کی گئی۔ وہاں پر پی ٹی آئی کا جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد برکی ، ڈاکٹر آصف جو قادیانی فرقے سے تعلق رکھتا ہے وہ اور لوگوں نے مل کر کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ۔ جب آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہوئے اور مظاہرے کئے وہ بھی ٹھیک تھا؟ پاکستان ایک ایسے خطے میں موجود ہے جس کی اہمیت ہے، جب بھی ٹیک آف کرنے لگتا ہے تو صیہونی طاقتیں کھڑی ہوجاتی ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments