![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا 14دن کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
ہسپتالوں میں ڈاکٹرزسمیت دیگرسٹاف معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دینے لگے
فیصل علوی
جمعہ 28 جون 2024
12:11
![ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا 14دن کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2024/420x350/pic_87b4d_1719560220.jpg._2)
(جاری ہے)
جنرل ہسپتال کی او پی ڈی فعال کردی۔پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے او پی ڈی کا دورہ کیا۔
اس حوالے سے ڈاکٹرمحمدالفرید ظفر کا کہنا تھا کہ معمول کے مطابق جنرل ہسپتال میں مریضوں کا علاج جاری ہے۔او پی ڈی صبح 8سے رات 8بجے تک کھلی رہے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روزلاہو رہائیکورٹ نے سرکاری ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو ہڑتال فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیدیا تھا۔ قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شجاعت علی خان نے ڈاکٹرز کو عدالت میں دیکھ کر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹرز کو ہسپتالوں میں ہونا چاہیے عدالتوں میں نہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے کہا کہ عدالت آپ سے یہی درخواست کرتی ہے کہ آپ اپنی ڈیوٹی کریں۔ ہمیں گارنٹی دیں کہ آپ ہڑتال ختم کریں گے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اصل مسئلہ زمینی صورتحال ہے۔ ینگ ڈاکٹرز بھی ہڑتال جاری نہیں رکھنا چاہتے۔لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے ساہیوال واقعہ کی انکوائری کیلئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شبیر نیازی نے ایڈووکیٹ نوشاب خان کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی جس میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ ساہیوال واقعے پر تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے۔ساہیوال ہسپتال کے واقعے کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے استدعا کی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کو ختم کرنے کا حکم معطل کیا جائے۔ ڈاکٹرز کی ایڈہاک شپ ختم کرنے کا اقدام بھی کالعدم قرار دیا جائے۔اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
Your Thoughts and Comments
مزید خبریں
-
پٹرول 7 روپے 45 پیسے اور ڈیزل 9 روپے 56 پیسے فی لٹرمہنگا
-
فضائی میزبان کی طبعیت خراب ہونے پر غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
-
کندھ کوٹ،پولیس موبائل کو حادثہ،4اہلکار جاں بحق 3زخمی
-
غیر اعلانیہ اورطویل لوڈشیڈنگ کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج و مظاہرے
-
ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کے روٹ کو عارضی طور6 ماہ کیلئے بند کرنے کافیصلہ
-
تحریک انصاف کا اسلام آباد میں جلسہ،بیرسٹر گوہر نے 19رکنی مرکزی کمیٹی تشکیل دیدی
-
رواں سال خیبرپختونخواہ میں دہشتگردوں کے خلاف1 ہزار 433 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے،سی ٹی ڈی
-
آفتاب شیر پاﺅ نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کا مشورہ دیدیا
-
کراچی،پکنگ پر جانے والی بس کو حادثہ،7افراد جاں بحق
-
لیسکو نے بجلی کے نئے کنکشن کی فیس میں اضافہ کر دیا
-
نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے میں ناکام رہنے والی ٹیلی کام کمپنیوں پر بھار ی جرمانے عائد کرنے کاعندیہ
-
لاہور ہائیکورٹ نے محسن نقوی کوسینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی
-
ضلع کرم ،شادی کی تقریب میں نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں 19 افراد زخمی
-
ہم دھکا سٹارٹ سے ن لیگ کی حکومت چلارہے ہیں،نبیل گبول
-
خواجہ آصف کاافغانستان کے بارے میں موقف پاک افغانستان تعلقات میں بہتری کی علامت نہیں،مولانافضل الرحمان
-
پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.