![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
پی ٹی آئی بتائے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا دہشتگردوں کے ساتھ ہیں؟
ان کی تقاریر اس بات کا ثبوت ہے کے وہ دہشت گردی کے پشت پناہ ہیں، اگر پی ٹی آئی وطن کے دفاع کی بجائے اپنی سیاست کا دفاع کرنا چاہتی ہے تو عوام ان کو شناخت کرتی ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 28 جون 2024
19:58
![پی ٹی آئی بتائے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا دہشتگردوں کے ساتھ ہیں؟](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2024/420x350/pic_62a37_1719587881.jpg._2)
(جاری ہے)
اگر پی ٹی آئی پاکستان کو دفاع کا حق نہیں دینا چاہتی وطن کے دفاع کی بجائے اپنی سیاست کا دفاع کرنا چاہتی ھے تو پاکستانی عوام ان کو شناخت کرتی ھے۔
یاد رہے گزشتہ روز امریکی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن شروع کرنے کی پالیسی جلد بازی میں نہیں آئی ، پچھلے دنوں دہشتگردی کے واقعات میں بہت اضافہ ہوا ہے، کچھ سیاسی گروپ اور جماعتیں سیاسی مفادات کیلئے اس کی مخالفت کررہے ہیں، عزم استحکام آپریشن پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے، اس کو قومی اسمبلی میں لائیں گے، اپوزیشن کو آپریشن کے خدوخال بتائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے کیا بات چیت ہونی ہے؟ کوئی کامن گراؤنڈ ہو تو بات ہوسکتی ہے۔پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں بات چیت کے ذریعے 4 سے 5ہزار طالبان لے کر آئیں ہیں۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردی ختم نہیں ہوگی تو غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آئے گی؟پاکستان کی سالمیت کیلئے ٹی ٹی پی کو سرحد پار نشانہ بنایا جاسکتا ہے، ٹی ٹی پی سرحد پار سے اور ان کے کچھ سیل پاکستان کے اندر بھی کام کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر افغانستان سے 4، 5لوگ پاکستان لائے گئے تھے، افغان سرزمین سے ہماری سرزمین پر دہشتگردی ایکسپورٹ ہونا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے افغان سرزمین پر پناہ لئے ہوئے ہیں، ایک فریق ہمسائیگی کا حق ادا نہیں کررہا اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ آپریشن میں امریکا کی مدد نہیں لیں گے ہم خود کریں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی صورتحال پر چین کے تحفظات ہیں۔چین پاکستان کو معاشی طور پر خود مختار دیکھنے کا خواہش مند ہے، پاکستان اگر سکیورٹی صورتحال بہتر بنا لے تو ہم چین کی پہلی ترجیح ہیں، معاشی مشکلات بھی ایک وجہ ہے جس کے باعث آپریشن کیا جارہا ہے، جب تک دہشتگردی ختم نہیں ہوگی ہماری معاشی صورتحال بہتر نہیں ہوگی۔پچھلے فوجی آپریشنز ناکام نہیں تھے ، آپریشنز کے بعد سویلین حکومتوں کو جو کردار ادا کرنا تھا نہیں کیا گیا۔اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
Your Thoughts and Comments
مزید خبریں
-
پٹرول 7 روپے 45 پیسے اور ڈیزل 9 روپے 56 پیسے فی لٹرمہنگا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انفرادی کارکردگی کے لحاظ سے افغانستان کے پلیئرز سرفہرست
-
فضائی میزبان کی طبعیت خراب ہونے پر غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
-
کندھ کوٹ،پولیس موبائل کو حادثہ،4اہلکار جاں بحق 3زخمی
-
غیر اعلانیہ اورطویل لوڈشیڈنگ کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج و مظاہرے
-
ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کے روٹ کو عارضی طور6 ماہ کیلئے بند کرنے کافیصلہ
-
رواں سال خیبرپختونخواہ میں دہشتگردوں کے خلاف1 ہزار 433 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے،سی ٹی ڈی
-
آفتاب شیر پاﺅ نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کا مشورہ دیدیا
-
کراچی،پکنگ پر جانے والی بس کو حادثہ،7افراد جاں بحق
-
لیسکو نے بجلی کے نئے کنکشن کی فیس میں اضافہ کر دیا
-
نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے میں ناکام رہنے والی ٹیلی کام کمپنیوں پر بھار ی جرمانے عائد کرنے کاعندیہ
-
لاہور ہائیکورٹ نے محسن نقوی کوسینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی
-
ضلع کرم ،شادی کی تقریب میں نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں 19 افراد زخمی
-
ہم دھکا سٹارٹ سے ن لیگ کی حکومت چلارہے ہیں،نبیل گبول
-
خواجہ آصف کاافغانستان کے بارے میں موقف پاک افغانستان تعلقات میں بہتری کی علامت نہیں،مولانافضل الرحمان
-
پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.