پی ٹی آئی 2 سال تک امریکہ مخالف جھوٹا بیانیہ پیش کرتی رہی ہے،بیرسٹر عقیل

امریکا انسانی حقوق کا چیمپئین نہیں ہے اور ہمیں ہیومن رائٹس اور جمہوریت پر ڈکٹیشن نہیں چاہیے، ایک سیاسی جماعت پاکستانی عوام اور قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکتی رہی ان کو یہ سبق سکھاتی رہی ہے کہ کیا ہم کوئی غلام ہیں اور ایبسلوٹلی ناٹ اور ہم پر تہمتیں لگاتی رہی کہ یہ امپورٹڈ حکومت ہے،رہنماءن لیگ کی شائستہ پرویز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 29 جون 2024 14:44

پی ٹی آئی 2 سال تک امریکہ مخالف جھوٹا بیانیہ پیش کرتی رہی ہے،بیرسٹر عقیل
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جون 2024 )رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے امریکا میں پاکستان مخالف قرارداد منظور کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، پی ٹی آئی 2 سال تک امریکہ مخالف جھوٹا بیانیہ پیش کرتی رہی ہے، امریکا انسانی حقوق کا چیمپئین نہیں ہے اور ہمیں ہیومن رائٹس اور جمہوریت پر ڈکٹیشن نہیں چاہیے۔رہنما مسلم لیگ (ن) شائستہ پرویز ملک کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت پاکستانی عوام اور قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکتی رہی ان کو یہ سبق سکھاتی رہی ہے کہ کیا ہم کوئی غلام ہیں اور ایبسلوٹلی ناٹ اور ہم پر تہمتیں لگاتی رہی کہ یہ امپورٹڈ حکومت ہے۔

یہ اب بتائیں کہ آپ نے اپنی لابنگ فرمز ہائر کیں اور اس کے ساتھ وہاں پر اس قرارداد کو منظور کروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

(جاری ہے)

بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ ہماری رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویزنے کل قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی ایک جماعت نے مخالفت کی اور قرار داد پر شور شرابہ قابل افسوس عمل ہے۔ ایک جماعت نے ہمیشہ وقت کیساتھ اپنا بیانیہ بدلا یہ وہ جماعت ہے جو امپورٹڈ حکومت نامنظور کا بیانیہ رکھتی ہے۔

ایک سیاسی جماعت ڈیجیٹل دہشت گردی پراتری ہوئی ہے۔ امریکا کے 2020 کے انتخابات سامنے ہیں۔ ہماری پارلیمنٹ نے تو نہیں کہا کہ امریکا کے انتخابات پر امریکی عوام، کانگریس مین کو بہت زیادہ اعتراضات ہیں، یہ ہمارا کام نہیں ہے کہ ہم کسی اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں۔تحریک انصاف نے لابنگ اور پی آر فرمز ہائر کیں۔ ایک مخصوص جماعت قوم کی آنکھ میں دھول جھونکتی رہی ہے۔

مخصوص سیاسی جماعت جھوٹا بیانیہ گھڑتی رہی کوئی بھی پاکستان ملک سالمیت، آزادی پر آنچ نہیں آنے دے گا۔سبز ہلالی پرچم کی حفاظت ہر پاکستان کا فرض ہے۔ کوئی پاکستانی ملکی سالمیت ،آزادی پر آنچ نہیں آنے دےگا۔ گزشتہ روز پارلیمان نے اپنا واضح موقف اور آواز بلند کی، اور ایک میسیج بھیجا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی قسم کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی ملک سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے۔ ہم امریکا سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ امریکا ہماری خودمختاری میں مداخلت کرے۔تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں اور امریکا ہمارا بڑا تجارتی شراکت دار ہے ہم ان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کی حب الوطنی پر شک نہیں کررہی۔ ہم چاہتے ہیں ملک آگے بڑھے، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments