پی آئی اے کا عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان

عمرہ زائرین کیلئے کرائے میں 34 ہزار روپے کی کمی کی ہے، پہلے کرایہ ایک لاکھ 20 ہزار تھا جو کم کر کے 86 ہزار کر دیا گیا،ترجمان پی آئی اے

Faisal Alvi فیصل علوی اتوار 30 جون 2024 15:58

پی آئی اے کا عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جون 2024 )پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے عمرہ زائرین کو خوشخبری سناتے ہوئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا،پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے کرائے میں 34 ہزار روپے کی کمی کی ہے، پہلے کرایہ ایک لاکھ 20 ہزار تھا جو کم کر کے 86 ہزار کر دیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے۔

کراچی سے مدینہ منورہ عمرہ کا دو طرفہ کرایہ 76 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہوگا جبکہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے مدینہ منورہ کا دو طرفہ کرایہ 86000 ہزار روپے ہوگا۔اس حوالے سے ترجمان پاکستان ائیرلائن کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور یہ عمرہ کرنے والے زائرین کیلئے یہ سہولت 15 جولائی تک موثر رہے گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پی آئی اے نے خلیجی ریاست کیلئے کرائیوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔پی آئی اے نے عمرہ زائرین،سعودی رہائشی اور ورک ویزہ کے حامل مسافروں کو خوشخبری سنائی تھی۔بتایاگیا تھا کہ عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں بیس فیصد جبکہ سعودی رہائشی اور ورک ویزہ والوں کیلئے کرائیوں میں تیس فیصد کمی کی گئی تھی۔پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اطلاق سات اپریل سے گیارہ اپریل تک کیاگیاتھا جبکہ پی آئی اے اکانومی کلاس کے کرائے میں پچاس ہزارروپے تک کمی کی گئی تھی۔

دوسری جانب یہ بھی بتایاگیا تھا کہ جدہ، مدینہ جانے والے مسافر7 سے11 اپریل تک اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اسی طرح ریاض، دمام جانے والے11 اپریل تک فائدہ لیا جا سکے گا۔جبکہ لاہور ریجن سے اکانومی کلاس کا کرایہ ایک لاکھ 3 ہزار 680 روپے مختص کیا گیا تھا۔پی آئی اے نے کراچی ریجن سے عمرہ زائرین کا کرایہ 95 ہزار 400 روپے مختص کیا گیا تھا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments