‏امید ہے عمران خان کی گفتگو سے کافی لوگوں کی تسلی ہوئی ہوگی

عمران خان کی رہائی کیلئے مزید زیادہ مؤثر آواز اٹھائیں گے، خدا پاکستان کا حامی و ناصر ہوگا، سابق وفاقی وزیرفواد چودھری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 2 جولائی 2024 19:17

‏امید ہے عمران خان کی گفتگو سے کافی لوگوں کی تسلی ہوئی ہوگی
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی 2024ء) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کیلئے زیادہ مؤثر آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ‏امید ہے آج عمران خان کی گفتگو سے کافی لوگوں کی تسلی ہوئی ہو گی، انشاللہ عمران خان کی رہائی کیلئے زیادہ مؤثر آواز اٹھائیں گے، خدا پاکستان کا حامی و ناصر ہو گا انشاللہ۔

اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان اس وقت اس قوم اور ہماری آنے والی نسلوں کے لئے جیل کی صعوبتیں برداشت کر رہے،ہم لوگوں نے عمران خان کے لئے جہاں اتنی قربانیاں دی ہیں ہم یہ قربانی بھی دے سکتے ہیں کہ اپنے اوپر بے جا ہونے والی تنقید پر خاموش رہیں۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہمارا سارا فوکس اس وقت عمران خان کی رہائی کے لئے جدوجہد کرنا ہے،تمام پارٹی کو اس مقصد کے لئے متحد ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے بارہا کہا ہے کہ پارٹی لیڈر شپ کا فیصلہ وہ خود کریں گے،ان شااللہ وہ جلد جیل سے باہر آئیں گے اور اس کا فیصلہ کریں گے،عمران خان اس قوم کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے پارٹی اختلافات کے بعد دونوں گروپس کو اڈیالہ جیل طلب کرلیا ہے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ کُچھ لوگوں نے تشدد کے باعث پارٹی چھوڑی اور کُچھ نے فائلیں دیکھ کر علیحدگی اختیار کرلی، دونوں کے الگ الگ کیسز ہیں، جب جیل سے باہر نکلوں گا تو پھر پارٹی میں واپسی کے معاملات کو خود دیکھوں گا، پارٹی میں اختلافات کوئی بڑا مسئلہ نہیں، عمر ایوب کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک موجود نہیں، یہ ایسی پارٹی ہے جو اپنے ووٹ کی طاقت پر بنی اور قائم ہوئی، پی ٹی ائی سے مضبوط جماعت ملک میں موجود نہیں، اس میں فارورڈ بلاک بن ہی نہیں سکتا، پارٹی میں اختلافات کی بنیاد غلط فہمی ہے، جمعرات کو دونوں گروپس کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل بلا لیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سپریٹنڈنٹ جیل صرف آئی ایس آئی کے احکامات پر چل رہا ہے دو افسران کو اس وجہ سے تبدیل کیا گیا کہ مجھے کوئی رعایت نہ دے دیں، ہم نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ آئی ایس آئی کے کرنل اور میجر کا اڈیالہ جیل میں کیا کام ہے، آئی ایس آئی کے پاس سول معاملات اور عدلیہ میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں ہے، یہ حکومت بھی جھوٹ پر چل رہی ہے، وزیر داخلہ فراڈ اور سفارشی ہے، اس نے کرکٹ کے ساتھ کیا کیا، کرکٹ ٹھیک کرنی ہے تو سب سے پہلے محسن نقوی کو نکالیں جو سفارش پر چل رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں الیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں پر امریکی کانگریس نے قرارداد منظور کی ہے، 85 فیصد کانگریس اراکین نے قراداد کی حمایت میں ووٹ دیا، دنیا میں سب سے بڑی اور طاقتور اسرائیلی لابی ہے وہ بھی آج تک ایسی قرارداد منظور نہیں کروا سکی، میں آج بھی ایبسولیوٹلی ناٹ کے موقف پر کھڑا ہوں، میں آج بھی سائفر کے معاملے پر اپنے بیان پر قائم ہوں، میں نے کہا تھا کہ امریکا نے حکومت گرانے کی دھمکی دی ہے اور انہوں نے ہماری حکومت ہی گرا دی۔ 

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments