چیئرمین پی سی بی کا بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کپتان کے نام کا اعلان

شان مسعود ہی کپتان ہوں گے، بہت سے لوگوں انکے بارے میں مثبت رپورٹ دی ہے : محسن نقوی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 4 جولائی 2024 12:18

چیئرمین پی سی بی کا بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کپتان کے نام کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 جولائی 2024ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹیسٹ ٹیم کیلئے شان مسعود کو کپتان برقرار رکھنے کا اشارہ دیدیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شان مسعود سے ویڈیو کال پر بات ہوئی ہے کہ کیسے بہتری لائی جاسکتی ہے، وہ لندن میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس لیے ان سے ملاقات نہیں ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ شان مسعود کو کپتان ہٹانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، بہت سے لوگوں انکے بارے میں مثبت رپورٹ دی ہے، کسی نے بھی غلط فیڈ بیک نہیں دیا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف وینیوز میں ملتان ،کراچی اور راولپنڈی شامل ہیں، وینیوز اور تاریخیں فاینل ہوچکی ہیں، جلد شیڈول کا باقاعدہ اعلان ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی میزبانی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم سمیت تمام ٹیموں کے میچز پاکستان میں ہی ہوں گے، ایونٹ کیلئے مجوزہ شیڈول پہلے ہی آئی سی سی کو بحھوادیا تھا تاہم اب اس ایونٹ کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروے کار لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اسٹیڈیمز کی اپگریڈیشن بھی بہت بڑا چیلنج ہے،لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کی دفاتر والی مین بلڈنگ گرانے کا کام مکمل ہوچکا ہے، اس کی جگہ نئے اور دیدہ زیب ڈیزائن والی بلڈنگ بنانے جارہے ہیں، اس کے ملحقہ انکلوژر کی بھی اپ گریڈیشن کررہے ہیں اور یہاں سے بہت قریبی ویو ہوگا۔ کراچی اور پنڈی میں بھی اسٹیڈیمز کی حالت زار بہتر کریں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments