ڈی پی او ایبٹ آباد کی زیر صدارت محرم کے حوالے سے امن کمیٹی کے ممبران کا اجلاس

ہفتہ 22 جون 2024 18:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2024ء) ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے امن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ضلع امن کمیٹی کے ممبران،پریس کلب عہدیداران،تحصیل میئر سردارشجاع نبی سمیت ایس پی انوسٹیگیشن طاہر اقبال،ایس پی کینٹ سعید اختر خان،ایس پی حویلیاں اشتیاق خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے دوران محرم الحرام میں انتظامیہ کے ہمراہ شانہ بشانہ رہتے ہوئے ہر قسم کا تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران لاوڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال،اشتعال انگیز اور شرانگیز تقاریر سے پرہیز کریں،محرم الحرام کے دوران امن کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں