ہری پور، لیبر کالونی کے قریب موٹر کار پل سے نیچے جا گری،خواتین اور بچوں سمیت 06 افراد ذخمی

ہفتہ 22 جون 2024 20:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2024ء) ہری پور میں لیبر کالونی کے قریب کار حادثے میں 06 افرد زخمی ہو گئے،ریسکیو1122 ہری پور کے مطابق کوٹ نجیب اللہ لیبر کالونی کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر کار پل سے نیچے گر گئی،حادثے کے نتیجے میں 50 سالہ ادریس 02 خواتین اور 03 بچے زخمی ہوئے،ریسکیو میڈیکل ٹیم نے حطار پوائنٹ سے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا،موٹر کار سوار افراد ٹیکسلا سے ایبٹ آباد جارہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں