ایبٹ آباد،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی کابینہ اور ایگزیکٹو کونسل کے عہدیداران کے انتخاب کا مرحلہ مکمل

جمعرات 27 جون 2024 19:27

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2024ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی کابینہ اور ایگزیکٹو کونسل کے عہدیداران کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کرکے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔ڈاکٹر نعمت اللہ خان چیئرمین ،صدر ڈاکٹر زاہد اقبال اورڈاکٹر امجد داوڑ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کابینہ کے دیگر عہدیداران میں وائس چیئرمین ڈاکٹر عائشہ عمر ،سینئر نائب صدر ڈاکٹر نیک محمد ،ڈاکٹر بشری ،نائب صدر ڈاکٹر کرن آفتاب ،سیکرٹری مالیات ڈاکٹر عطیہ ،میڈیا سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر مستفیذ ،ڈاکٹر حکمت اللہ ،فوکل پرسن ٹی ایم او ڈاکٹر نور بشری ،ڈاکٹر ذیشان کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایگزیکٹو کونسل میں ڈاکٹر ناصر خان ،ڈاکٹر صدف سیف اللہ ،ڈاکٹر طلعت شہزاد ،ڈاکٹر ہارون الرشید ،ڈاکٹر میر جلال الدین،ڈاکٹر نادر سیف اللہ،ڈاکٹر حمیدہ ناصر شامل ہیں۔ نومنتخب صدر ڈاکٹر زاہد اقبال جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد داوڑ کا کہنا تھاکہ وہ ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کے علاوہ مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی جدوجہد کریں گے اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی ذمہ داری پر اپنی صلاحیتیوں کو بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں