شہید وکلا ہمارا سرمایہ ہیں اوران کےقاتل کوکیفرکردار تک پہنچایا جائےگا، گورنر پنجاب

جمعرات 20 جون 2024 18:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2024ء) گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا ہےکہ شہید وکلاء ہمارا سرمایہ ہیں اوران کےقاتل کوکیفرکردار تک پہنچایاجائے گا۔انہوں نےان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن اٹک میں ملک اسرارایڈوکیٹ اورذوالفقار علی مرزا ایڈوکیٹ کی شہادت کے موقع پرتعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ،صوبائی وزیرقانون ملک صہیب احمدبھرت ، اراکین قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد،ملک سہیل خان،اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری شیر علی خان،ملک اعتبارخان،سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ سابق رکن صوبائی اسمبلی افتخار خان،ٹکٹ ہولڈر، ملک حمید اکبر خان صدر ڈسٹرکٹ بار رضوانہ راجہ اور وکلاء تنظیموں کے نمائندے اور عہدیداران بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ہم سب شہید وکلاء کے قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور وکلاءکی قربانیوں کوعزت کی نگاہ سےدیکھتےہیں ۔انہوں نےکہاکہ شہید وکلاء کے خاندانوں کےساتھ ہیں اوران خاندانوں کی کفالت کےلئےہرممکن اقدامات کریں گے۔سردارسلیم حیدر نے کہا کہ وکلاءکی جانوں کی حفاظت کےلیےتمام وسائل بروئےۓکار لائیں گے اورشہید وکلا کےقاتل کوکیفرکردارتک پہنچایاجائے گا۔

گورنرپنجاب نے شہید وکلا کےخاندانوں سےاظہارتعزیت بھی کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرت نے کہا کہ ملک اسرار احمد شہید اور ذوالفقار علی مرزا شہید کا نام ڈسٹرکٹ بار اٹک کی تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔انہوں نےکہاکہ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کروکلا اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود اور حفاظت کے لیےتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

صوبائی وزیر قانون نے کہاکہ وہ خود تمام ڈسٹرکٹ بارز کا جلد دورہ کریں گے اوروکلا کے مشورے سے ایسی مربوط حکمت عملی بنائی جائے گی جس سے وکلاء کی بہتری اور حفاظت مقصود ہوگی ۔ بعد ازاں شہید وکلاء کے درجات کی بلندی کےلیےدعا بھی کی گئی۔حکومت کی طرف سے شہداء کےخاندانوں کی کفالت کے لیےچار کروڑ روپے کی گرانٹ کااعلان بھی کیاگیا۔ تقریب میں سینئر وکیل شیخ احسن الدین،رکن پاکستان بار کونسل قلب حسن،سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون،صدر ہائی کورٹ بار جواد خالد،رکن پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا،صدر ڈسٹرکٹ بار اٹک رضوانہ راجہ،سردار توصیف احمد خان ایڈوکیٹ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں