اٹک پولیس نے خاتون کے ساتھ ہاتھا پائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

منگل 25 جون 2024 17:32

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خصوصی احکامات، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی قیادت میں اٹک پولیس خواتین کے تحفظ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اسی سلسلہ میں تھانہ فتح جنگ پولیس کو محمد عدیل ولد محمد تاج سکنہ فتح جنگ نے درخواست گزار کی کہ شاکر محمود کے ساتھ معمولی لڑائی جھگڑا چل رہا تھا میں اور میری بیوی مسماۃ خ۔

(جاری ہے)

ب موٹرسائیکل پر اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ شاکر محمود اپنے بھائی نوید کے ساتھ راستے میں آگیا اور دونوں نے مجھ پر ڈنڈوں کے ساتھ وار کیے جب میری بیوی مجھے چھڑانے کے لیے آگے ہوئی تو شاکر محمود نے میری بیوی کے ساتھ ہاتھاپائی شروع کر دی۔ تھانہ فتح جنگ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم شاکر محمود ولد الف دین سکنہ فتح جنگ کو گرفتار کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں