حضرو پولیس نے منشیات فروش سے 4 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی

بدھ 26 جون 2024 17:04

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2024ء) انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی زیرنگرانی حضرو پولیس کے ایس ایچ او سجاد حیدر کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے پولیس نے علاقے کے مشہور منشیات فروش گرفتار کے چار کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق، آئی جی پنجاب کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی قیادت میں انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر حضرو پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے اسی سلسلہ میں تھانہ حضرو پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد ریحان ولد سکنہ سیدھن تحصیل حضرو سے 4280 گرام چرس برآمد کر لی اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ منشیات کی لعنت ہمارے معاشرے کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے تمام لوگ اٹک پولیس کا ساتھ دیں اور اپنے گلی محلے میں موجود منشیات فروشوں کے متعلق اٹک پولیس کو اطلاع دے کر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں