_مسلح گروپ کے چنگل سے بیٹا چھڑوانے والا باپ قتل

ق*جرگہ میں موجود مشران نے لاش کو وہا ں سے ڈی آئی جی بنوں ہائوس کے سامنے احتجاج

اتوار 9 جون 2024 18:45

۱ بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2024ء) بنوں کے علاقے ہویدمیں مسلح گروپ کے ارکان کے چنگل سے بیٹا چھڑوانے والا باپ قتل ، مقتول کے بیٹے مسعود عرف جانی کو سر منڈوانے کیلئے حجام کے دکان پر لے جایا گیا تھا جسے حراستی مرکز منتقل کیا گیا جب نوجوان کے والد قدر زمان بیٹے کو رہا کروانے پہنچ گئے تو وہاں پر بحث و تکرار کے نتیجے میں فائرنگ سے قدر زمان کو قتل کر دیا ،اہل علاقے نے نعش کو فوراً قاضی فضل قادر شہید پارک لے آ ئے اور موقع پر جرگہ میں موجود مشران نے لاش کو وہا ں سے ڈی آئی جی بنوں ہائوس کے سامنے احتجاج کیلئے رکھ دیا اس دوران بنوں میرانشاہ روڈ پر کو ٹریفک بند کر دیا گیا احتجاج کے بعد مشران نے لاش کو آبائی علاقہ ہوید منتقل کرکے دفنا دیا ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں