بنوں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک

ہلاک دہشت گرد دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور پولیس پر حملوں میں مطلوب تھا

اتوار 16 جون 2024 20:05

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2024ء) بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر مارا گیا۔ہلاک دہشت گرد دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور پولیس پر حملوں میں مطلوب تھا۔سی ٹی ڈی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ، کارتوس اور ہینڈ گرینیڈ برآمد کیا گیا ہے جبکہ کے دیگر دہشت گرد فرار ہو گئے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں