ًبنوں کے خواجہ سراؤں کا اوباش غنڈوں کی طرف سے جنسی زیادتی، تشدد اور سرمنڈوانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ڈی آئی جی بنوں آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور روڈ پر دھرنا دیا بنوں میران شاہ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا اوباش غنڈوں کے خلاف کاروائی نہ کئے جانے اور انصاف نہ دلانے کی صورت میں ڈی آئی جی افس کے سامنے اجتماعی خود سوزی کی دھمکی دے دی

منگل 25 جون 2024 19:40

۷بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2024ء) بنوں کے خواجہ سراؤں کا اوباش غنڈوں کی طرف سے جنسی زیادتی، تشدد اور سرمنڈوانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ڈی آئی جی بنوں آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور روڈ پر دھرنا دیا بنوں میران شاہ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیااوباش غنڈوں کے خلاف کاروائی نہ کئے جانے اور انصاف نہ دلانے کی صورت میں ڈی آئی جی افس کے سامنے اجتماعی خود سوزی کی دھمکی دے دی قبل ازیں بنوں کے خواجہ سراؤں کے گورو رضوان المعروف نشاء، اُجالا، تلسی خوشحال اور کوکو نے اپنے درجنوں دیگر خواجہ سراء ساتھیوں سمیت پریس کلب بنوں میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے رو رو کر فریاد کیا کہ ان کی زندگیوں کوکچھ اوباش غنڈوں سے خطرہ ہے انہوں نے بار بار ہم فائرنگ کی ہے بھتہ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور ہمیں جنسی زیادتی کے لئے اٹھاتے ہیں اور اب بات یہاں تک پہنچی ہے کہ شعیب اور خمید نے گورو نشا کو تشدد کا نشانہ بنایا ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور پھر ان کا سر منڈوا دیا جو ظلم کی انتہا ہے اور ہم مزید اس کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہم بنوں میں ان لوگوں کی وجہ سے غیر محفوظ ہیں یہ لوگ بھتہ لیتے ہیں اور جنسی بھوک مٹانے کے لئے اٹھاتے ہیں اور جو خواجہ سرا ماننے کے لئے تیار نہیں ہوتا ان کو جان سے مارنے اور ضلع بدر کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں ہمیں ہراساں کرنے کے لئے ہمارے بالا خانوں پر آئے روز فائرنگ کے واقعات معمول بن چکے ہیں ہم گھر چھوڑ چکے ہیں اور اب ہمارے روزی کمانے کا یہی ناچ گانا ذریعہ ہے جو ہم سے چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے ہمیں ائے روز دھمکیاں اور فائرنگ کا سامنا کیا جاتا ہے لیکن ہمیں کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا آئین پاکستان اور قانون نے ہمیں حقوق دیئے ہیں جو ہمیں نہیں دیئے جاتے ہمیں معاشرے میں بھیڑبکریوں سے بھی زیادہ بد تر زندگی گذارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ایک ملزم گرفتار جبکہ ایک ملزم ابھی گرفتار نہیں ہوا پولیس ملزموں کو گرفتار کرکے سزا دے اور ہمیں انصاف فراہم کرے اور اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم مجبور ہوں گے اور ڈی آئی جی افس کے سامنے اجتماعی خودسوزی کریں گے کیونکہ پھر اس زندگی کا کوئی کوئی فائدہ نہیں پریس کانفرنس کے بعد انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی ائی جی افس کا رخ کیا جہاں انہوں نے روڈ میں دھرنا دے کر روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا اور انصاف کی فراہمی، خواجہ سراؤں کو تحفظ فراہم کرنے اور ملزموں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی عمران اسلم، ڈی ایس پی کینٹ عبدالخنان، اور ایس ایچ او کینٹ پولیس نفری کے ہمراہ پہنچے مظاہرین نے آدھے گھنٹہ تک بنوں میران شاہ روڈ کو بند رکھا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی بعدازاں پولیس آفسران نے کواجہ سراؤں کے مشران کے ساتھ مذاکرات کئے اور ملزمان کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین پُرامن طور پر منتشر ہوکر چلے گئے

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں