کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل کی زیر صدارت کرم تنگی ڈیم کی فوری عملاً تکمیل کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد

جمعرات 27 جون 2024 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2024ء) کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل کی زیر صدارت آج انکے دفتر میں تحصیل شیوا نئی ضم شدہ ضلع شمالی وزیرستان میں کرم تنگی ڈیم کی مقررہ مدت میں فوری عملاً تکمیل کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا۔جس میں کرم تنگی ڈیم کی تعمیر کی اہمیت،افادیت اور موجودہ و آئیندہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس میں کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے بحیثیت چیئرمین کرم تنگی پاور پراجیکٹ اجلاس کو اہداف کا تعین کروا کر کہا کہ اس بڑے منصوبے سے خاص کر تحصیل شیوا، شمالی وزیرستان و دیگر ملحقہ علاقہ جات کی ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ کیونکہ بجلی کی پیداوار میں اضافے سے صنعت ترقی کرے گا جس سے بلا شبہ بنوں ڈویژن میں روزگار کی وافر مواقع میسر اجائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تکمیل سے بنوں ڈویژن بالخصوص شمالی وزیرستان میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔ جس سے نوجوانوں کو روزگار کے وسیع میسر آنے سے یہاں امن و امان کا قیام بھی ممکن ہو جائے گا۔ اجلاس میں کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل کو پراجیکٹ ڈائریکٹر کرم تنگی ڈیم محمد شفیق بیٹنی نے اس بڑے منصوبے کی اہمیت، افادیت اور جاری کام کے مراحل بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں تمام شرکاء نے اپنی تجاویز و آراء بھی پیش کیں۔ تاکہ کرم تنگی ڈیم کی بروقت تعمیر کا مقصد پورا ہو سکے۔اس موقع پرکمشنر بنوں ڈویژن نے تمام متعلقہ حکام و شراکت داروں کو تیکنیکی بنیادوں پر رپورٹ پیش کرنے اور اہداف کی بروقت تکمیل ممکن بنانے کیلئے اپنی کوششیں تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بنوں شاہ سعود خان اور اسسٹنٹ کمشنر میر علی ڈاکٹر صادق علی، اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت یاسر نذیر سمیت پی ڈی کرم تنگی ڈیم محمد شفیق بیٹنی، ایشئن ڈیولپمنٹ بینک کے نمائندے،ایکسیئن ایریگیشن بنوں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر مس صائمہ غزل، اسسٹنٹ کمشنر ڈیویلپمنٹ گل نواز خان،لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر کرم تنگی ڈیم نسیم اللہ شاہ اور محکمہ پولیس کے حکام نے شرکت کیں۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں