پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ کو بارڈر ٹریڈ کے تاجر برادری نے کسٹم کے خلاف مشرقی بائی بلاک کردی

جمعرات 27 جون 2024 23:09

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2024ء) پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ کو بارڈر ٹریڈ کے تاجر برادری نے کسٹم کے خلاف مشرقی بائی پاس پر کسٹم کے سامنے بلاک کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بارڈر ٹریڈ کے تاجروں نے گزشتہ رات کسٹم کی جانب سے رات کے اندھیرے میں چھاپہ مارنے کے خلاف مشرقی بائی پاس پر ٹائر جلاکرآر سی ڈی شاہراہ کو بند کردیا بارڈر ٹریڈ کے تاجروں نے کہا رات کو چوروں کی طرح کسٹم چھاپہ مارتی ہے چادر اور چار دیواری کی پامالی کرتا ہے ہم سرحدی لوگ ہمارا کاروبار بارڈر کے وابستہ ہیں کوئٹہ سے دالبندین تک درجنوں چیک پوسٹیں ہیں تاجر چینی پرمنٹ کے ذریعے لاتے ہیں مگر کسٹم رات کو چوروں کی طرح چھاپہ مارکر عوام اور تاجر برادری کو جان بوجھ کر اشتعال میں لاتی ہیبارڈر ٹریڈ کے تاجروں کی جانب سے دالبندین مشرقی بائی پاس پر آر سی ڈی شاہراہ کو بلاک کرنے کی وجہ سے دالبندین سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے دالبندین آنے اور جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی شدید گرمی کی وجہ سے ڈرائیورز ودیگر مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بارڈرٹرید کے صدر حاجی نصیر سمالانی اور محمد اعظم ودیگر نے میڈیا کو بتایا رات کو چھاپہ مارنا ناقابل،برداشت عمل ہے جب تک ہمیں متبادل روزگار نہیں ملتی ہے ہم اپنا سرحدی کاروباری کسی صورت بند نہیں کرسکتے ہیں نا کسٹم کاچوروں کی طرح چھاپہ مارنے کو برداشت کر سکتے ہیں,تاجروں کا کہنا تھا دوسری جانب تاجروں کا جو سامان پکڑتے ہیں وہ زیادہ تر خوردوبرد ہوجاتے ہیں جتنا سامان پکڑتے ہیں اسکا آدھا حصہ بھی میڈیا میں نہیں آتا ہے کسٹم فوری طور پر رات کے اندھیرے میں چوروں کی طرح چھاپہ بند کریں بصورت دیگر ہم اپنی احتجاج کو مزید وسعت دینگے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں