چکوال،مسوال ڈیم میں ڈوب کر ایک شخص جاںبحق ہوگیا

ہفتہ 22 جون 2024 19:40

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2024ء) غازیال/مسوال ڈیم میںڈوب کر شخص جاںبحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 چکوال نے ڈیڈ باڈی نکال لی مسوال ڈیم میں ایک شخص بھینسوں کو واپس لانے کے لیے گیا اور ڈیم میں ڈوب گیا ۔ ریسکیو1122نے اطلاع ملتے ہی موقع پر ریسکیورز کو بھجوایا جنہوں نے فوری طورپر آپریشن کا آغا ز کیا۔ڈوبنے والا شخص ڈھوک قاضیاں کا رہائشی خلیل عامر ولد محمد فضل عمر 42 سال ہے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق یہ ڈیم سے اپنے جانور واپس لینے کے لیے گیا اور ڈوب گیا مسلسل چھ گھنٹے ریسکیو آپریشن جاری رہا لیکن ڈیڈ باڈی نا مل سکی ، ڈوبے ہوئے شخص کو ہک سرچ، بوٹ سرچ اور سکوبا کی مدد سے تلاش کیا گیا تمام ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال نے کی۔زیر پانی جھاڑیاں اور درخت ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا ۔اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن کو روک دیا گیا جب کہ ریسکیو سٹاف رات وہیں موجود رہا علی الصبح ریسکیو آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی زیر نگرانی دوبارہ شروع کیا گیا اور 12 گھنٹوں کے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد ڈیڈ کو تلاش کر لیا گیا اور لواحقین کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں