گھروں میں گھس کر لوٹ مار کرنیوالے گینگ کے اہم رکن کو گرفتارکرلیا گیا

اتوار 16 جون 2024 12:00

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2024ء) چیچہ وطنی کے علاقہ اوکانوالہ بنگلہ میں گھروں میں گھس کر لوٹ مار کرنیوالے گینگ کے اہم رکن کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈی پی او آفس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کے اس گینگ نے علاقے میں دہشت پھیلا رکھی تھی،ملزم کے قبضہ سے اڑھائی لاکھ روپے کی لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد ہوئی ہے،ملزم کی نشاندہی پر اسکے ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے،پولیس نے ملزم سے برآمد ہونیوالی رقم متاثرین کے حوالے کردی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں