چیف سیکرٹری پنجاب کی عید الاضحیٰ پر ضلع کو زیرو ویسٹ بنانے پر ڈویژنل کمشنر شعیب اقبال سید اور ڈپٹی کمشنر صائمہ علی کو مبارکباد

جمعرات 20 جون 2024 16:00

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2024ء) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے عید الاضحیٰ پر ضلع ساہیوال کو زیروویسٹ بنانے پر کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید اور ڈپٹی کمشنر صائمہ علی کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے میں مصروف تمام عملے کی خدمات کو بھی سراہا اور ان کے لئے ایک ماہ کی تنخواہ برابر بونس دینے کا اعلان کیا۔ کمشنر ساہیوال کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید کے تینوں دنوں میں سینٹری ورکرز نے جس فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے سے کام کیا ہے وہ لائق ستائش ہے۔ انہوں نے صفائی کے اسی جذبے کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں