چنیوٹ میں ایجوکیشن ایکسپو کی تقریب منعقد ، سیاسی اور سماجی ممبران کی شرکت

اتوار 23 جون 2024 14:30

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2024ء) پاتھ وے گلوبل ایجوکیشن پرائیویٹ لیمٹڈ کے زیر اہتمام ایجوکیشن ایکسپو تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اس تقریب میں چنیوٹ کے تمام تعلیمی اداروں کے سٹوڈنٹس نے اورفکلٹی ممبرز نے شرکت کی تقریب میں پاتھ وے گلوبل ایجوکیشن پرائیویٹ لیمٹڈ کے سی ای او پروفیسر ڈاکٹر واصف علی فکلٹی ممبر اف کیلگری یونیورسٹی کینیڈا اور سیکنڈ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد علی فیکلٹی ممبر اف پنجاب یونیورسٹی لاہور نے بچوں کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے آگاہی دی اور انہیں ٹیسٹ کے بارے میں بتایا ۔

تقریب میں چنیوٹ کے سیاسی اور سماجی ممبران نے بھی شرکت کی سٹوڈنٹس نے اور فیکلٹی ممبرز نے پاتھ و ے گلوبل ایجوکیشن پرائیویٹ لیمٹڈ کی اس تقریب کو سراہا تقریب کے اختتام میں مہمانوں کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں