دادو اور موہن جو دڑو میں پارہ 50 ڈگری کو چھو گیا

اتوار 26 مئی 2024 17:50

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) دادو اور موہن جو دڑو میں پارہ 50 ڈگری کو چھو گیا۔نوابشاہ، سبی اور تربت میں میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بہاولپور میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ اور مٹھی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ڈی جی خان، سرگودھا اور نوکنڈی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جہلم اور بنوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ساہیوال اور فیصل آباد میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں