حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں ترقیاتی منصوبوں کی انسپکشن کا عمل جاری

اتوار 23 جون 2024 18:50

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2024ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں ترقیاتی منصوبوں کی انسپکشن کا عمل جاری ہے،قائمقام ڈپٹی کمشنر نعمان فاروق تارڑ نے کالج چوک سیوریج لائن اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبرون کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔شہر سے منسلک سیوریج منصوبہ پر کام کی رفتار تیز کرنے،زیر استعمال ٹوٹے پائپوں کو فوری تبدیل کرنے،وینٹی لیشن وال سے گیس اخراج کو یقینی بنانے کے احکامات بھی دیئے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق قائمقام ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیوریج جوائنٹس پر خصوصی توجہ دی جائے اور حکومت پنجاب کے ترقیاتی کاموں بارے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں،سیوریج منصوبہ سے شہری پانی کے پراپر فلو میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

قائمقام ڈپٹی کمشنر نے کہا سکول انتظامیہ ناقص میٹریل کے استعمال کی فوری رپورٹ کرے،کنسٹرکشن ورک میں سٹینڈرڈ کوالٹی پر کمپرومائز نہیں کرینگے اور تاریخی سکول کے گراؤنڈز میں اعلی کوالٹی کا گھاس لگایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریت سیمنٹ کے ریشو کو ایس او پیز کے تحت ممکن بنایا جائے اور سکول کمروں کی تعمیر میں حائل بجلی کے تاروں کی شفٹنگ کیلئے میپکو سے رابطہ کیا جائے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امیرمسلم،ایکسیئن پی ایچ اے مہر اسد اللہ،ایس ڈی او عبدالحمید کھوسہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران قادر،پرنسپل خورشید قیصرانی ہمراہ تھے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں