سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان سمیت 7 افراد گرفتار، چوری شدہ شدہ موٹرسائیکل ، آلہ قتل سمیت اسلحہ و منشیات برآمد

بدھ 26 جون 2024 17:04

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2024ء) قتل ،چوری ،ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان سمیت 07 افراد گرفتار، چوری شدہ شدہ موٹرسائیکل ، آلہ قتل سمیت اسلحہ و منشیات برآمد، تھانہ شہید نواب خان پولیس چوری کے مقدمہ میں مطلوب مجرم محمد شفیق ولد انعام قوم مروت سکنہ پنیالہ کے قبضہ سے سرقہ شدہ موٹرسائیکل CD-70 برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس نے دوسری کاروائی میں اقدام قتل کے ملزم محمد فاروق ولد غلام حیدر سکنہ سید آباد پنیالہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے آلہ اقدام قتل یکضرب بندوق بارہ بور معہ 15 عدد کارتوس برآمد کرلئے اسی طرح ایک اور کاروائی میں مطلوب مجرمان میرو اور رمضان پسران رنگ خان قوم خانوخیل سکنہ پنیالہ کو گرفتار جبکہ حمید اللہ ولد سعداللہ سکنہ بدنی خیل کے قبضہ سے 01 عدد میگزین معہ 15 عدد کارتوس اور فرحان ولد سعید سکنہ لکی مروت کے قبضہ سے 315 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار اور علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کرلئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں