کاشتکاری کے اخراجات کے بعد سٹرابری سے فی ایکڑ 3سے4 لاکھ روپے تک منافع کمایاجاسکتاہے، محکمہ زاعت

جمعہ 28 جون 2024 12:44

کاشتکاری کے اخراجات کے بعد سٹرابری سے فی ایکڑ 3سے4 لاکھ روپے تک منافع کمایاجاسکتاہے، محکمہ زاعت
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2024ء) کاشتکاری کے اخراجات کے بعد سٹرابری سے فی ایکڑ 3سے 4 لاکھ روپے تک منافع کمایاجاسکتاہے اسلئے باغبانوں کو چاہیے کہ وہ سٹرابری کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں۔محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد اقبال نے بتایا کہ گزشتہ سال ملک میں سٹرابری کے زیرکاشت رقبہ میں خاطرخواہ اضافہ ہواہے تاہم سندھ کے مختلف علاقوں میں سٹرابری کی شاندار پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ دیگر صوبوں کے برعکس صوبہ سندھ میں گزشتہ 5سال کے دوران سٹرابری کی کاشت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیاہے اور رواں سال کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں میں سٹرابری کازیرکاشت رقبہ 3لاکھ58ہزار 437 ہیکٹرز تک پہنچ گیاہے۔انہوں نے بتایاکہ ملک کے اکثر مقامات پر سٹرابری کی کاشت کیلئے موزوں زمینی و موسمی حالات موجود ہیں لہٰذا مذکورہ سازگاری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سٹرابری کی کاشت بڑھانے کی جانب خصوصی توجہ مرکوز کرناہوگی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں