قربانی کے جانوروں کی 19 ہزار 302 ٹن الائشیں تلف کردیں گئیں،ڈپٹی کمشنرفیصل آباد

بدھ 19 جون 2024 15:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2024ء) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ماحول دوست انداز میں جانوروں کی آلائشوں کی تلفی کےلئے جامع پلان تشکیل دیا جس کے مطابق عید کے پہلے دودن میں ایف ڈبلیو ایم سی،ضلع کونسل، لوکل گورنمنٹ،تحصیل جڑانوالہ،سمندری،تاندلیانوالہ،چک جھمرہ،میونسپل کمیٹیز ڈجکوٹ،کھرڑیانوالہ اور ماموں کانجن میں قربانی کے جانوروں کی 19 ہزار 302 ٹن الائشیں تلف کردیں گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 330 پوائنٹس سے ویسٹ جمع کرکے ڈمپ کی گئی۔عید کے تیسرے روز بھی آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کو زیروویسٹ کرنا ترجیح ہے۔کنٹرول رومز میں موصولہ عوامی شکایات بھی کیوئیک رسپانس پر نمٹائی جارہی ہیں جبکہ سٹرکوں کی دھلائی کا عمل بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری ویسٹ ورکرز سے تعاون جاری رکھیں اورالائشیں ورکرز کے حوالے کریں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں