فیصل آباد، سفاک افراد نے نوجوان کوقتل کرکے نعش نہر بدر کردی

ہفتہ 22 جون 2024 17:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2024ء) تھانہ بلوچنی کے علاقہ 72ر۔ب میں سفاک افراد نے نوجوان کوقتل کرکے نعش نہر بدر کردی،پولیس نے ہاتھ پائوں بندھی وسرکٹی نعش کوتحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے مقتول کے ورثاء اورقاتلوں کی تلاش شروع کردی،بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز 72ر۔

(جاری ہے)

ب کے قریب نہرمیں تیرتی ہوئی نعش دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کواطلاع کی توپولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کوتحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم سفاک افراد نے 32سالہ نوجوان کے ہاتھ پائوں باندھ کر بیدردی سے قتل کرکے سرتن سے جدا کرکے سرکٹی نعش نہر بدر کردی۔پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے مقتول کے لواحقین اورنامعلوم قاتلوں کی تلاش کیلئے مختلف پہلوئوں پرتفتیش شروع کردی ابھی تک مقتول کی شناخت نہ ہوسکی تھی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں