انٹیلی جنس ایجنسیوں کا بجٹ عوام کے سامنے لایا جائے ،عمر ایوبوفاقی بجٹ اقتصادی دہشت گردی ہے، حکومت کے اپنے لوگ بجٹ کے خلاف تقاریریںکررہے ہیں، میڈیا سے گفتگو

پیر 24 جون 2024 23:04

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2024ء) تحریک انصا ف کے رہنماء و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ فیصل آباد کی عدالت آج بابر اعوان نے بہترین دلائل دیئے ہیں جس پر عدالے نے ہماری ضمانتیں منظوری کی ہیں، قومی اسمبلی میں جو بجٹ پیش کیا پاکستان کے خلاف اقتصادی دہشت گردی ہوئی ہے ،حکومت کے اپنے لوگ بجٹ کے خلاف تقاریر کر رہے ہیں بجٹ آنے کے بعد مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے،بجٹ کے ایک ایک پوئنٹ پر بات کی ہے مگر حکومت کے پاس کوئی جواب ہی نہیں ہے رہنماء تحریک انصاف میری بانی پی آئی سے ملاقات ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنے لوگوں کے خلاف کاروائیاں برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

جو ہماے ساتھی جیلوں اور ملٹری کورٹس کے زیر کنٹرول ہیں ان کو بازیاب کرایا جائے گا،تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کا بجٹ عوام کے سامنے لایا جائے ،وسائل سیاسی رہنماؤں کے خلاف استعمال کر تے ہیں یا دہشت گردوں کے خلاف واضح کیا جائی آن لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز فیصل آباد میں عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، تحریک انصا ف کے رہنماء و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، ،فواد چوری ،زرتاج گل اور شبلی فراز سابق وزیر قانون بابر اعوان کے ہمراہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر سابق وزیر قانون بابر اعوان نے پی ٹی آئی کے رہنما ئوں کے خلا ف درج مقدمات کے سلسلہ میں دلا ئل دئیے ،دلا ئل سننے کے بعد عدا لت نے تما م ملز ما ن کی ضما نتیں منظور کر لی ،

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں