فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے

جمعرات 27 جون 2024 00:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2024ء) فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ محلہ رحمان پورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ایک ڈاکو کی شناخت اختر سکنہ سمندری کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے ڈاکو کی شناخت کیلئے کارروائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق مقابلہ میں مارے جانے والے دونوں ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوئے تو ڈولفن ٹیم سے انکا سامناہو گیا۔ ڈاکو موٹر سائیکل پر بھاگتے ہوئے محلہ رحمان پورہ کی بند گلی میں داخل ہوگئے اور ایک گھر میں گھس کر چھت سے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران دونوں ڈاکو مارے گئے ڈاکووں کے قبضہ سے تھانہ رضا آباد کے علاقہ میں شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ مذکورہ موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ چسپاں ہے۔ ڈاکووں کے قبضہ سے گولیوں کے دو تھیلے برآمد کئے گئے ہیں

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں