فیصل آباد:نہر سے سر کٹی لا ش برآمد ،ریسکیو ٹیم مو قع پر پہنچ گئی

جمعرات 27 جون 2024 21:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2024ء) نہر سے سر کٹی لا ش برآمد ،ریسکیو ٹیم مو قع پر پہنچ گئی ،آن لا ئن کے مطا بق سرگودھا روڈ پل ڈینگرو کے قریب نہر سے 25 سالہ شخص کی لاش برآمد ہو ئی ، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تیرتی ہوئی لاش کو نہر سے باہر نکال لیا،نہر سے ملنے والی نامعلوم شخص کی لاش کی گردن پچھلے والے حصے سے کٹی ہوئی ہے،ریسکیو ٹیم نے ضروری کاروائی کے بعد لاش متعلقہ پولیس اسٹیشن نشاط آباد کے حوالے کر دی،لاش کی شناخت نہیں ہو سکی

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں