فیصل آباد،فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 2 خواتین سمیت 6 افراد بری طرح زخمی

بدھ 3 جولائی 2024 22:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2024ء) فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 2خواتین سمیت 6افراد بری طرح زخمی ہو گئے‘ جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا‘ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ علامہ اقبال کالونی کے رہائشی اسلم کو معمولی جھگڑے پر مسلح ملزمان رمضان وغیرہ نے بری طرح زخمی کر دیا، تھانہ روشن والا کے علاقہ 237 رب کے رہائشی صفدر نے بتایا کہ عداوت کی بناء پر مشتعل ملزمان نے ڈنڈے اور سوٹوں سے بری طرح زخمی کر دیا، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 200 رب کی صفیہ بی بی نے بتایا کہ معمولی تکرار پر مسلح افراد علی اصغر وغیرہ نے اسکو تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہان کر دیا۔

نواحی گائوں 187 رب کے شمس نے بتایا کہ عداوت کی بناء پر مسلح ملزمان عمران وغیرہ نے محمد علی کو بری طرح زخمی کر دیا۔ 109 رب میں معمولی جھگڑے پر اقبال وغیرہ نے شہزادی اور جڑانوالہ روڈ پر مشتعل افراد نے فائرنگ کر کے اکبر کو زخمی کر کے فرار ہو گئی

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں