نلتر ایکسپریس وے کی جدید خطوط کیمطابق حفاظتی اقدامات کی تعمیر یقینی بنایا جائے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

اگر معاہدے کیمطابق شاہراہ پر حفاظتی اقدامات کی تعمیر معاہدے کا حصہ ہے تو جدید خطوط کے مطابق حفاظتی اقدامات کی تعمیر یقینی بنایا جائے

ہفتہ 22 جون 2024 12:08

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2024ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نلتر ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو ہدایت کی ہے کہ نلتر ایکسپریس وے کی تعمیر کے حوالے سے متعلقہ تعمیراتی کمپنی کے ساتھ روڈ کی تعمیر اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے معاہدے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے۔

(جاری ہے)

اگر معاہدے کے مطابق شاہراہ پر حفاظتی اقدامات کی تعمیر معاہدے کا حصہ ہے تو جدید خطوط کے مطابق حفاظتی اقدامات کی تعمیر یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے اندوھناک ٹریفک حادثات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔ اگر تعمیراتی کمپنی کے ساتھ طے ہونے والے معاہدے میں حفاظتی اقدامات کا ذکر موجود نہیں ہے تو سال 2024-25 کے سالانہ ترقیاتی ترقیاتی پلان میں نلتر ایکسپریس وے پر حفاظتی اقدامات کی تعمیر کیلئے درکار فنڈ مختص کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ مستقبل میں اس قسم کے تشویشناک ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کی روک تھام کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں