کے آئی یو میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد

جمعرات 27 جون 2024 23:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2024ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں اُبھر تی ہوئی ٹیکنالوجیزسے متعلق انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیاگیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق سیشن منعقد کرنے کامقصد مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیٹا سائنس اور انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) کے تبدیلی کے دائروں کو جاننے، مستقبل کی تشکیل میں ان ٹیکنالوجیز کے کردار کو اجاگر کرنا اور ان ٹیکنالوجیز کا صحت، مالیات اور مختلف شعبوں میں ایپلی کیشنز سے متعلق بات کرنا تھا۔

سیشن کے اختتامی تقریب میں وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ان کے ہمراہ یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی آفیسران، کامسیٹس اسلام آباد کے زمہ داران سمیت طلباء کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کے آئی یو نے موجودہ دور میں مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیٹا سائنس اور انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT)کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان ٹیکنالوجیز نے دنیا کو تبدیل کیاہے۔

ان ٹیکنالوجیز کا ہر شعبے میں اہم کردار ہے۔لہذا ہمیں ان تمام جدید ٹیکنالوجیز سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجیز سے لیس ہونے کی اشد ضرورت ہے۔تاکہ دنیا کا مقابلہ کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ جامعہ قراقرم میں جدیدٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کے لیے کام کررہے ہیں۔اس وقت جامعہ میں ایڈمیشن سے لے کر ڈگری کی فراہمی تک تمام مراحلہ کو آن لائن کیاگیاہے اور ٹیکنالوجی سے متعلق جامعہ کو مزید ایڈوانسمنٹ کی طرف لے جارہے ہیں۔اس حوالے سے کامسیٹس اسلام آباد سمیت دیگر اداروں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔اس سے قبل دیگر مقررین نے انٹرایکٹو سیشن کو جدید ٹیکنالوجیز سے آگاہی کے لیے معاون قرار دیا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں