مشیر اطلاعات گلگت بلتستان سے وائس چانسلرکے آئی یو کی ملاقات،جامعہ کو درپیش مالی چیلنجز،اعلیٰ تعلیم وتحقیق سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 28 جون 2024 22:28

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2024ء) مشیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ملاقات کی۔مشیر اطلاعات گلگت بلتستان نے یونیورسٹی کو درپیش مالی چیلنجز، تدریسی، تحقیقی اور دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق مشیر اطلاعات نے وائس چانسلرکے آئی یوکی جانب سے گلگت بلتستان میں اعلی تعلیم وتحقیق سمیت دوافتادہ علاقوں تک جامعہ قراقرم کی جانب سے بہترین تعلیمی مواقع کی فراہمی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے فروغ سمیت یونیورسٹی کو درپیش مالی چیلنجز اور دیگرتمام مسائل کے حل کے لیے ہرقسم کا تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس سے قبل وائس چانسلر نے مین کیمپس میں یکم جولائی کو پہلی کیمسٹری ان میڈیسنل پلانٹ کے عنوان سے منعقدہ بین لااقوامی کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں بین الاقوامی کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔وائس چانسلر نے کانفرنس کے آرگنائزر کو بہترین انتظامات کرتے ہوئے بہترین بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں