پنجاب میں معاشی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں،صوبائی وزیرچوہدری شافع حسین

بدھ 12 جون 2024 22:10

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2024ء) وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے گجرات کا دورہ کیا، پی پی 31 سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات، مسلم لیگ ق کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ صدر گجرات سٹی علی ابرار جوڑا، سابق چیئرمین ظفر رحمانی، افتخار وڑائچ، چوہدری طاہر مانڈہ، مظہر نٹ، طارق سرمد، راجہ سکندر اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ گجرات کی عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے، گجرات کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی، گجرات میں عوامی فلاح و بہبود کے بے شمار منصوبے شروع کئے جارہے ہیں ،انڈسٹریل اسٹیٹ 2 کے قیام کے لیے سروے و دیگر ضروری امور سرانجام دئیے جارہے ہیں ،سیف سٹی پروجیکٹ کے ذریعے شہر میں 200 سے زائد کیمرے لگائے جائیں گے، نواز شریف پارک، شہباز شریف پارک کی تزئین و آرائش کا کام کیا جائے گا، شہریوں کی تفریح کے لئے گجرات میں گجرات زو بنایا جا رہا ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع نے کہا کہ گجرات میں سفاری پارک کے ساتھ ساتھ چناب کے مقام پر ریزورٹ کا قیام عمل میں لائیں گے، عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کریں گے، پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح گجرات میں سیورج کا جدید نظام لائیں گے،سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے بزنس فسیلیٹیشن سینٹر بنےگا، گجرات میں سٹیٹ آف دی آرٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی یونیورسٹی بنائیں گے،صوبائی وزیر نے کہا کہ شہر کے انفراسٹرکچر کو بہتر کیا جائے گا، سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کے ویژن کے مطابق گجرات کو ترقی کے لحاظ سے مثالی شہر بنائیں گے، شہر کے تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا جائے ،پنجاب میں معاشی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں،پنجاب میں نئی سرمایہ لاکر صوبے کی معشیت کو بہتر کریں گے،پارٹی عہدیداروں کا ترقیاتی کاموں کے حوالے دورہ کرنے پر صوبائی کا شکریہ ادا کیا ۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں