گرانفروشی و منصوعی مہنگائی کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 14 جون 2024 21:40

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں، ضلع انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے، غفلت کا مظاہرہ کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنرز زوہیب ممتاز، تابش محمود بٹ سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماہ مارچ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 26375 مقامات پر انسپکشن کی اور 1046 گراں فروشوں پر 37 لاکھ 17 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ماہ اپریل کے دوران 20574 انسپکشن کی گئی جبکہ 976 افراد پر 32 لاکھ 43 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، اسی طرح ماہ مئی کے دوران 25423 انسپکشن کی گئی اور 1336 گراں فروشوں پر 52 لاکھ 37 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ رواں ماہ جون کے دوران 9641 مقامات پر انسپکشن کی گئی جبکہ 975 گراں فروشی کے مرتکب افراد پر 40 لاکھ 36 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گراں فروشی و منصوعی مہنگائی کا باعث بننے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں