ڈپٹی کمشنر گجرات کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

منگل 25 جون 2024 23:01

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2024ء) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کی مشاورت سے اشیاخوردونوش کے نئےنرخ مقرر کیے گئے، نئے نر خوں کے مطابق چاول باسمتی 200، دال چنا موٹی 285، دال چنا باریک 250، دال مسور موٹی 270، دال ماش دھلی ہوئی 560، دال ماش بغیر دھلی ہوئی 500، دال مونگ 290، چنا کالا موٹا 260، چنا سفید 270،بیسن 260، دودھ 160، روٹی 14، نان 20، چھوٹا گوشت 1600، بڑا گوشت 800 روپے فی کلو فروخت ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دکاندار ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں، سٹاک روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو ڈکلئیر کریں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں